Monday , October 22 2018
Home / سیاسیات / اکھیلیش قنوج اور ملائم مین پوری سے امیدوار

اکھیلیش قنوج اور ملائم مین پوری سے امیدوار

لکھنو 14 جون ( سیاست ڈاٹ کام ) سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھیلیش یادو 2019 کے لوک سبھا انتخابات میں اترپردیش میں قنوج حلقہ سے مقابلہ کرینگے جہاں سے فی الحال ان کی اہلیہ ڈمپل یادو رکن لوک سبھا ہیں۔ اکھیلیش کے والد ملائم سنگھ یادو مین پوری حلقہ سے امیدوار ہونگے ۔ اکھیلیش یادو نے آج پارٹی ہیڈ کوارٹرس پر سماجوادی پارٹی کارکنوں کے ایک اجلاس میں یہ اعلان کیا ۔ انہوں نے کہا کہ میں قنوج سے مقابلہ کرونگا جبکہ نیتا جی ( ملائم سنگھ یادو ) مین پوری سے انتخابات لڑیں گے ۔ انہوں نے کہا کہ اپوزیشن جماعتوں کی جانب سے سماجوادی پارٹی پر خاندانی سیاست کا الزام عائد کیا جارہا ہے اس لئے ان کی شریک حیات ڈمپل یادو انتخابات میں مقابلہ نہیں کرینگی ۔ اتحاد اور نشستوں کی تقسیم سے متعلق سوال پر انہوں نے کہا کہ جس کسی بھی جماعت سے اتحاد ہو ان کی پارٹی کے کارکن اس کی کامیابی اور بی جے پی کی شکست کو یقینی بنائیں گے ۔ اس مرتبہ بی جے پی کو عوام کی تائید نہیں مل پائے گی کیونکہ وہ بے نقاب ہوگئی ہے ۔ انہوں نے صرف زبانی جمع خرچ کیا ہے اور عوام کو کوئی راحت نہیں پہونچائی گئی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT