Saturday , January 20 2018
Home / اضلاع کی خبریں / اکیڈیمک انسٹرکٹرس کے تقرر کا مطالبہ

اکیڈیمک انسٹرکٹرس کے تقرر کا مطالبہ

نظام آباد:25؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد یونٹ صدر محمد اسحاق حُسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ اسکولس کا آغاز ہوکر تقریباً تین ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن اردو میڈیم اسکولس میں ابھی تک اکیڈیمک انسٹرکٹر کے تقررات عمل میںنہیں لائے گئے۔ جس سے طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے کئی ایک اسکول

نظام آباد:25؍ اگست ( سیاست ڈسٹرکٹ نیوز )آل انڈیا آئیڈیل ٹیچرس اسوسی ایشن نظام آباد یونٹ صدر محمد اسحاق حُسین نے اپنے ایک صحافتی بیان میں کہاکہ اسکولس کا آغاز ہوکر تقریباً تین ماہ کا عرصہ ہوگیا ہے لیکن اردو میڈیم اسکولس میں ابھی تک اکیڈیمک انسٹرکٹر کے تقررات عمل میںنہیں لائے گئے۔ جس سے طلباء کی تعلیم متاثر ہورہی ہے کئی ایک اسکولس ایسے ہیں جہاں ایک بھی ٹیچر نہیں ہے بالخصوص ہائی اسکولس میں مضمون واری ٹیچرس نہیں ہے دسویں جماعت کے طلباء کا نقصان ہورہاہے اب جبکہ (S1)امتحان ہونے والا ہے جس مضمون کو پڑھانے والا ٹیچر نہیں ہے طلباء امتحان کس طرح دیں گے ۔انہوںنے حکومت سے پرزور مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد اکیڈیمک انسٹرکٹر کے تقررات عمل میں لائیں جائیں تاکہ طلباء کا تعلیمی نقصان نہ ہو انہوںنے اس ضمن میں چیف منسٹر تلنگانہ جناب چندراشیکھررائو اور ضلع نظام آباد کی رکن پارلیمان محترمہ کے کویتا سے مطالبہ کیا کہ جلد سے جلد تقررات کو یقینی بنائیں۔

TOPPOPULARRECENT