Monday , November 20 2017
Home / شہر کی خبریں / اگادی کے موقع پر بارش کی پیش قیاسی

اگادی کے موقع پر بارش کی پیش قیاسی

حیدرآباد ۔ 4 ۔ اپریل : ( ایجنسیز ) : ریاست آندھرا پردیش و تلنگانہ کے عوام کے لیے اس بات کی خوشخبری ہے کہ اس بار اگادی تہوار کے موقع پر بارش ہوگی اور موسم خوشگوار رہے گا ۔ شدید گرمی سے متاثر دونوں ریاستوں میں آئندہ دو دنوں میں محکمہ موسمیات نے بھاری بارش کی پیش قیاسی کی ہے ۔ تلنگانہ ، آندھرا میں درجہ حرارت 41 تا 43 ڈگری تک پہنچ چکا ہے ۔ جس کے سبب عوام گرمی کی لہر سے پریشان ہیں ۔ تلنگانہ کے آبی ذخائر تقریبا خشک ہوچکے ہیں ۔ یہاں پانی کی قلت کا شدید بحران درپیش ہے ۔ ایسے میں بارش ہونے پر عوام کو گوناگو راحت ہوگی اور درجہ حرارت اور گرمی کی شدت میں کمی کی توقع ہے ۔ وائی کے ریڈی انچارج محکمہ موسمیات حیدرآباد نے بارش کی پیش قیاسی کرتے ہوئے کہا کہ 4 تا 8 اپریل تک بارش اور بوندا باندی ہوگی ۔ انہوں نے تاہم بتایا بارش سے عوام کو کچھ حد تک راحت ضرور ہوگی اور پھر گرمی کی شدت برقرار رہے گی ۔۔

TOPPOPULARRECENT