Tuesday , May 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اگریکلچرل یونیورسٹی راجندر نگر کا کل کانوکیشن

اگریکلچرل یونیورسٹی راجندر نگر کا کل کانوکیشن

حیدرآباد ۔ 11 ۔ دسمبر : ( این ایس ایس) : پروفیسر جئے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی (PJTSAU) راجندر نگر کا پہلا کانوکیشن 13 دسمبر کو یونیورسٹی آڈیٹوریم ، راجندر نگر میں منعقد ہوگا ۔ چانسلر اور گورنر تلنگانہ و اے پی مسٹر ای ایس ایل نرسمہن اس کانوکیشن میں شرکت کریں گے اور ڈائرکٹر جنرل انڈین کونسل فار اگریکلچرل ریسرچ (ICAR)ڈاکٹر تری لوچن مہاپترا بحیثیت مہمان خصوصی کانوکیشن خطبہ دیں گے ۔ کانوکیشن کے لیے ایڈمیٹیڈ 319 پی جی / پی ایچ ڈی طلبہ کے منجملہ 207 طلبہ اس کانوکیشن میں تعلیمی سال 2014-15 اور 2015-16 کے لیے ڈگریز حاصل کریں گے ۔ یو جی کے تحت 970 طلبہ نے کانوکیشن کے لیے درخواست دی ہے ۔ 558 طلبہ شخصی طور پر ڈگری حاصل کریں گے ۔ کوئی 17 طلبہ کو ان کے میرٹ تعلیمی ریکارڈ کے لیے گولڈ میڈلس عطا کئے جائیں گے ۔ آج میڈیا سے مخاطب کرتے ہوئے وائس چانسلر ڈاکٹر وی پراوین راؤ نے گذشتہ تین سال میں یونیورسٹی کے کارناموں سے واقف کروایا ۔ جیسے طلبہ کو انفراسٹرکچر سہولتوں کی فراہمی ، تعلیمی معیار کو بہتر بنانے کے لیے تین کلاس رومس کا قیام ۔ انہوں نے کہا کہ پالیم اور ورنگل میں دو نئے اگریکلچرل کالجس شروع کئے گئے ہیں ۔ 3 ستمبر 2014 کو PJTSAU کے قیام کے بعد فارمنگ کمیونٹی کو بہتر ٹرانسفر آف ٹکنالوجی کے لیے کوتہ گوڑم اور بیلم پلی میں دو نئے کے وی کے شروع کئے گئے جب کہ محبوب نگر اور سرسلہ میں کے وی کیز کے قیام کی تجویز ہے ۔ انفراسٹرکچر سہولتوں جیسے ہاسٹل بلڈنگس ، کالج بلڈنگس اسپورٹس کامپلکس ، Wifi ، نیٹ ورک ، ای لائبریری کی فراہمی کو اولین ترجیح دی گئی ۔۔

TOPPOPULARRECENT