Monday , December 18 2017
Home / شہر کی خبریں / اگریکلچرل یونیورسٹی میں وزیر زراعت کا گھیراؤ

اگریکلچرل یونیورسٹی میں وزیر زراعت کا گھیراؤ

خصوصی ڈپارٹمنٹل امتحان کے ذریعہ وٹرنری ڈاکٹرس کے تقرر کا مطالبہ
حیدرآباد ۔ 20 ۔ اپریل : ( سیاست نیوز) : پروفیسر جے شنکر تلنگانہ اسٹیٹ اگریکلچرل یونیورسٹی کیمپس میں اس وقت کشیدگی پیدا ہوئی جب کہ یونیورسٹی کے وٹرنری میڈیسن طلبہ نے وزیر زراعت پوچارام سرینواس ریڈی کا گھیراؤ کیا ۔ طلبہ خصوصی ڈپارٹمنٹل امتحان کے ذریعہ وٹرنری ڈاکٹرس کے تقرر کا مطالبہ کررہے تھے ۔ وزیر زراعت کا تیس منٹ تک گھیراؤ کیا گیا ۔ طلبہ نے الزام لگایا کہ تلنگانہ اسٹیٹ پبلک سرویس کمیشن کا تقررات کا عمل بہت طویل اور کافی صبر آزما ہے ۔ ڈاکٹرس کی خدمات ہنگامی خدمات کے زمرہ میں ہیں ایسے میں ٹی ایس پی ایس سی سے تقررات کوئی معنی نہیں رکھتے ۔ طلبہ نے جو چار دن سے ہڑتال پر ہیں ۔ آڈیٹوریم میں داخل ہونے کی کوشش کی جہاں وزیر زراعت سرینواس ریڈی زراعت سے متعلق ورکشاپ کی اختتامی تقریب میں شریک تھے ۔ طلبہ جی او سے دستبرداری کا مطالبہ کررہے تھے ۔ طلبہ نے کہا کہ محکمہ جاتی امتحان آسان ہوگا اور یہ کم وقت میں منعقد کیا جاسکے گا جب کہ پبلک سرویس کمیشن کی طرف سے امتحان کے انعقاد میں 6 ماہ سے ایک سال تک کا وقت درکار ہوتا ہے اس طرح تقررات میں کافی تاخیر ہورہی ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT