Wednesday , July 18 2018
Home / شہر کی خبریں / اگریکلچر اور فوڈ پراسیسنگ صنعت میں بلاک چین کے استعمال پر زور

اگریکلچر اور فوڈ پراسیسنگ صنعت میں بلاک چین کے استعمال پر زور

فیاپسی میں پروگرام ، مختلف شخصیتوں کا خطاب
حیدرآباد ۔ 13 ۔ جولائی : ( راست ) : فیڈریشن آف تلنگانہ اینڈ آندھرا پردیش چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری ( فیاپسی ) کے زیر اہتمام آج یہاں فیاپسی آڈیٹوریم میں اگریکلچر اینڈ فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری میں بلاک چین کے استعمال پر پروگرام منعقد ہوا ۔ ابتداء میں جی سرینواس صدر فیڈریشن نے خیر مقدم کیا ۔ جس کے بعد راما کرشنا پی مسونوری چیرمین انفارمیشن ٹکنالوجی ، ای کامرس اینڈ اسٹارٹ اپ کمیٹی فیاپسی نے کلیدی خطبہ دیا ۔ جب کہ مسٹر یو کے رگھو نے اگریکلچر اینڈ فوڈ پراسیسنگ انڈسٹری میں بلاک چین کے استعمال پر خطاب کرتے ہوئے کہا کہ زرعی شعبہ میں بلاک چین کا استعمال کافی مفید اور کار آمد ہے ۔ انہوں نے اپنے سلسلہ خطاب کو جاری رکھتے ہوئے کہا کہ تجارت ، صنعت اور عوامی تنظیموں نے اپنے مجموعی کاروبار کی تصدیق کے لیے ڈیجیٹل نظام کو اپناتے ہوئے اس کے فروغ کی مساعی کررہے ہیں تاہم صارفین کے اعتماد کے لیے تاجرین ، صنعت کاروں کو اس بات کا علم ہونا چاہئے اپنی پیداوار کی کس طرح نکاسی کی جائے کیوں کہ پیداواری اشیاء کی فروختگی کے اصل وسائل مارکٹس ہیں تاہم انہوں نے کہا کہ بلاک چین تاجرین اور صنعت کاروں کے لیے بہت حد تک کارآمد ثابت ہوگا بشرطیکہ اس پر عمل کیا جائے ۔ قبل ازیں صدر فیڈریشن نے بتایا کہ 27 جولائی کو 3-30 بجے دن فیڈریشن ہاوز فیاپسی میں ہیلت کیر کے میدان میں بلاک چین کے استعمال کے مواقع پر ایک پروگرام منعقد ہوگا ۔ جس میں پیشہ وارانہ افراد کو اس شعبہ میں بلاک چین کے استعمال کے نکات سے واقف کروایا جائے گا ۔۔

TOPPOPULARRECENT