Saturday , December 16 2017
Home / سیاسیات / اگر پرنب مکرجی 2004 ء میں وزیراعظم بن جاتے!

اگر پرنب مکرجی 2004 ء میں وزیراعظم بن جاتے!

نئی دہلی 15 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) 2004 ء میں یو پی اے حکومت کے سربراہ کی حیثیت سے پرنب مکرجی پر منموہن سنگھ کو ترجیح دینا نہ صرف کانگریس کے لئے حیرت انگیز تھا بلکہ بیرونی افراد بھی حیرت زدہ ہوگئے تھے۔ اگر اُس وقت پرنب مکرجی کو وزیراعظم کے عہدہ کے لئے منتخب کیا جاتا تو ممکن ہے کہ 2014 ء کے پارلیمانی انتخابات میں کانگریس کو اتنی بُری طرح شکست نہیں ہوتی۔ کئی افراد نے یہ دلیل دی کہ پارٹی 2014 ء کے لوک سبھا انتخابات میں ناکامی سے بچ سکتی تھی اگر پرنب مکرجی کو وزیراعظم کے عہدہ کے لئے منتخب کرلیا جاتا۔ سابق مرکزی وزیر سلمان خورشید نے اپنی ایک کتاب میں تحریر کیا ہے کہ یہ عقلمند ہونا بہت آسان ہوتا ہے جبکہ آپ کے ساتھ بدترین واقعہ پیش آچکا ہو لیکن ہمیں یہ نہیں بھولنا چاہئے کہ پورے ملک نے ڈاکٹر منموہن سنگھ کی ستائش کی کیوں کہ انھوں نے وزیراعظم نرسمہا راؤ کے دور میں جون 1991 ء سے  مئی 1996 ء تک بحیثیت وزیر فینانس ہندوستان کی معیشت کو تبدیل کرکے رکھ دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT