Sunday , June 24 2018
Home / سیاسیات / اگزٹ پولس کو نہیں مانتا: نتیش کمار

اگزٹ پولس کو نہیں مانتا: نتیش کمار

پٹنہ۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اگزٹ پولس میں جے ڈی ( یو ) کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا جارہاہے جس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم بہار نتیش کمار نے اگزٹ پولس کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حقیقی نتائج کا انتظار کرنا چاہیئے۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے اگز ٹ پولس سے متعلق بار بار استفسار کئے جانے پر انہوں نے کہا

پٹنہ۔/13مئی، ( سیاست ڈاٹ کام ) اگزٹ پولس میں جے ڈی ( یو ) کی کارکردگی کو ناقص قرار دیا جارہاہے جس پر اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے وزیر اعظم بہار نتیش کمار نے اگزٹ پولس کی قیاس آرائیوں کو یکسر مسترد کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں حقیقی نتائج کا انتظار کرنا چاہیئے۔ اخباری نمائندوں کی جانب سے اگز ٹ پولس سے متعلق بار بار استفسار کئے جانے پر انہوں نے کہا کہ ’ ’ یہ تو آپ لوگ بول رہے ہیں جبکہ ہمیں 16مئی کو نتائج کا انتظار کرنا چاہیئے۔‘‘اگزٹ پولس میں قیاس آرائی کی گئی تھی کہ جے ڈی ( یو ) کو صرف پانچ نشستوں پر کامیابی حاصل ہوسکتی ہے۔ دوسری طرف سابق نائب وزیر اعلیٰ سشیل کمار مودی نے بھی اگزٹ پولس پر تبصرہ کرنے سے انکار کردیا

اور تقریباً یہی رویہ کانگریس کے ریاستی صدر اشوک چودھری نے بھی اپناتے ہوئے اگزٹ پولس کو مسترد کردیا اور کہا کہ جب نتائج کا اعلان ہوگا تو صورتحال یکسر تبدیل ہوچکی ہوگی اور کانگریس ۔ آر جے ڈی کی کارکردگی قابل تعریف ہوگی۔ نتیش کمار نے کہا کہ وہ اگزٹ پولس کو نہیں مانتے۔دوسری طرف تھرواننتا پورم سے ملنے والی خبر کے مطابق کیرالا کی 20لوک سبھا نشستوں پر ہوئی رائے دہی کے بعد ووٹوں کی گنتی کی پوری تیاریاںمکمل ہوچکی ہیں۔ چیف الیکٹورل آفیسر (CEO) کیرالا نلنی نیٹو نے یہ بات بتائی۔ انہو ں نے کہا کہ ووٹوں کی گنتی 16مئی کو ریاست بھر کے 160 مراکز پر کی جائے گی۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی۔

TOPPOPULARRECENT