Sunday , October 21 2018
Home / Top Stories / اگست سے کانگریس کی 100 روزہ مہم

اگست سے کانگریس کی 100 روزہ مہم

پدیاترا ، عوامی جلسہ اور عوامی مسائل پر دھرنا دینے کا پروگرام
حیدرآباد /20 جولائی ( سیاست نیوز ) کانگریس نے تلنگانہ میں ریاستی اسمبلی انتخابات کو مدنظر رکھتے ہوئے 100 روزہ مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے ۔ اگست کے پہلے ہفتہ سے ریاست بھر میں 100 دن تک مختلف پروگرام منعقد کئے جائیں گے ۔ صدر پردیش کانگریس اُتم کمار ریڈی نے اعلان کیا ہے کہ ان کی پارٹی ریاستی اسمبلی انتخابات کے پیشگی انعقاد کے پیش نظر انتخابی مہم کا منصوبہ تیار کیا ہے ۔ اس مہم کے دوران پد یاترائیں نکالی جائیں گی ، جلسہ عام منعقد کئے جائیں گے اور عوامی مسائل پر دھرنے دئے جائیں گے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی کی قیادت کی جانب سے پروگراموں کو قطعیت دی گئی ہے ۔ اُتم کمار ریڈی نے پارٹی کے کیڈرس میں جوش و خروش پیدا کرنے اور انتخابات سے قبل کیڈرس کو مضبوط بنانے کی خاطر اس مہم کا آغاز کیا جائے گا ۔ انہوں نے کہا کہ ہم بہت جلد اعلان کریں گے کہ پد یاترائیں نکالنے کی ذمہ داری کس کو دی جائے گی ۔ کوئی بھی سرگرمی کا راست فائدہ کانگریس کو پہونچ سکتا ہے ۔ بنیادی سطح پر کانگریس قائدین کو ریاست بھر میں مہم چلانے کی ہدایت دی گئی ہے ۔ انہوں نے اطلاع دی کہ پرجا چیتنیہ بس یاترا کے دوسرے مرحلہ کے شیڈول کو قطعیت دی گئی ہے ۔ تلنگانہ پردیش کانگریس کمیٹی سربراہ کے مطابق تلنگانہ کانگریس نے سرسلہ میں جلسہ عام منعقد کیا جائے گا ۔ اس جلسہ عام کا نام آتما گورو سبھا قرار دیا گیا ہے ۔ سرسلہ سے وزیر آئی ٹی کے ٹی راما راؤ نمائندگی کرتے ہیں ۔ مجوزہ جلسہ عام میں حکومت کی ناکامیوں کو آشکار کیا جائے اور دلتوں کے خلاف پولیس مظالم پر بھی آواز اٹھائی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT