Wednesday , December 13 2017
Home / عرب دنیا / اگلے دس سال تک حج سیزن شدید گرمیوں میںہوگا

اگلے دس سال تک حج سیزن شدید گرمیوں میںہوگا

ریاض ، 17 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) دنیا بھر سے لاکھوں کی تعداد میں عازمین ہر سال حج کی سعادت حاصل کرنے کے لئے سعودی عرب جاتے ہیں۔ سعودی عرب جس کا شمار صحرائی خطے میں ہوتا ہے جہاں گرمی شدید ہوتی ہے۔ سعودی حکام کی ایک رپورٹ کے مطابق آئندہ دس سال میں حج کا سیزن ستمبر، اگست، جولائی اور جون میں آئے گا جس سے عازمین کو سخت موسم کا سامنا رہے گا۔ عازمین سن اسٹروک سمیت شدید گرمی سے پیدا ہونے والی بیماریوں کا شکار ہو سکتے ہیں۔ حکام نے خدشہ ظاہر کیا کہ مکہ اور اس کے اردگرد کے علاقوں میں ان دس برسوں  میں درجہ حرارت معمول سے زیادہ رہے گا اور عازمین حج کو احتیاط کرنی ہو گی اور اپنے سر کو ڈھانکنے کیساتھ ساتھ پانی کے زیادہ استعمال کو ترجیح دینا ہوگا۔ اس دوران عازمین حج کو اپنے آپ کو سورج کی شعاعوں سے بچانے کیلئے چھتری کا استعمال بھی ضرور کرنا ہو گا۔ واضح رہے گزشتہ سال بھی ہزاروں کی تعداد میں عازمین سن اسٹروک اور گرمی کی وجہ سے جلدی بیماریوں میں مبتلا ہوئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT