Thursday , October 18 2018
Home / Top Stories / اگنی ویش پر حملہ ، بی جے وائی ایم مورد الزام

اگنی ویش پر حملہ ، بی جے وائی ایم مورد الزام

پاکور (جھارکھنڈ) ۔17 جولائی ۔( سیاست ڈاٹ کام ) سماجی جہد کار سوامی اگنی ویش نے آج الزام عائد کیا کہ اُن پر جھارکھنڈ کے پاکور میں اُن کے مخالف ہندو موقف پر بھارتیہ جنتا یووا مورچہ (بی جے وائی ایم ) اور اکھل بھارتیہ ودیارتھی پریشد ( اے بی وی پی ) کارکنوں نے حملہ کیا ہے۔ انھوں نے نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ میں ایونٹ میں شرکت کے بعد جیسے ہی وہاں سے باہر آیا بی جے وائی ایم اور اے بی وی پی کارکنوں نے کوئی اشتعال انگیز کے بغیر مجھ پر حملہ کیا۔ اُن کا دعویٰ ہے کہ میں ہندوؤں کے خلاف بول رہا ہوں ۔ میں نے قیاس کیا تھا کہ جھارکھنڈ پرامن ریاست ہے لیکن اس واقعہ کے بعد میری رائے بدل گئی ہے ۔ سوشل میڈیا اور ٹی وی چیانلوں پر اُس مبینہ حملہ کا ویڈیو وائرل ہوا ہے جس میں دیکھا جاسکتا ہے کہ بڑی تعداد میں ہجوم سماجی جہد کار اور اُن کے حامیوں کو مارنے کی کوشش کررہا ہے ۔ اس واقعہ کے تعلق سے پوچھنے پر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس شیلندر پرساد نے کہاکہ اُنھیں اس ضلع میں اگنی ویش کے پروگرام کے تعلق سے کوئی پیشگی اطلاع نہیں تھی ۔

TOPPOPULARRECENT