Saturday , December 15 2018

اگنی ۔ V کی فوج میں آئندہ سال شمولیت متوقع

نئی دہلی 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بین البراعظمی میزائیل اگنی ۔ V آئندہ سال تک فوج میں تعیناتی کے لئے تیار ہوجائے گا۔ اِس کا دائرۂ کار 5,500 کیلو میٹر سے بھی زیادہ ہے۔ ترقیاتی آزمائشوں کی تکمیل پر آئندہ سال اِسے فوج میں تعینات کیا جاسکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے سربراہ اویناش چندر نے آج کہاکہ دیسی ساختہ نیوکلیر آبدوز کشتی آئی این ایس ا

نئی دہلی 7 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) بین البراعظمی میزائیل اگنی ۔ V آئندہ سال تک فوج میں تعیناتی کے لئے تیار ہوجائے گا۔ اِس کا دائرۂ کار 5,500 کیلو میٹر سے بھی زیادہ ہے۔ ترقیاتی آزمائشوں کی تکمیل پر آئندہ سال اِسے فوج میں تعینات کیا جاسکتا ہے۔ ڈی آر ڈی او کے سربراہ اویناش چندر نے آج کہاکہ دیسی ساختہ نیوکلیر آبدوز کشتی آئی این ایس اری ہنٹ کی سمندر میں آزمائش کا آغاز آئندہ ایک یا دو ماہ میں ہوجائے گا۔ اِس آبدوز کشتی سے زیرآب میزائیل بی او ۔ V داغا جائے گا۔ ایک پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے ڈیف ایکسپو 2014 ء کے موقع پر اُنھوں نے کہاکہ اگنی۔ V بین البراعظمی میزائیل توقع ہے کہ آئندہ سال فوج میں تعیناتی کے لئے تیار رہے گا۔ اِس کی آزمائشی پرواز کی تکمیل کے لئے مزید دو یا تین آزمائشیں ضروری ہیں جو توقع ہے کہ اندرون ایک سال مکمل ہوجائیں گی۔ جاریہ سال کے اختتام پر ہم قطعی طور پر کوئی بات کہہ سکیں گے۔ تین مرحلوں پر مشتمل ٹھوس ایندھن سے حرکت کرنے والا میزائیل دو مرتبہ متحرک لانچر سے انٹیگریٹیڈ ٹسٹ رینج میں کامیابی کے ساتھ داغا جاچکا ہے۔ یہ میزائیل 5 ہزار کیلو میٹر سے زیادہ فاصلے تک وار کرسکتا ہے۔ اِس کی لمبائی 17 میٹر اور چوڑائی دو میٹر ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT