Thursday , February 22 2018
Home / ہندوستان / اہانت معاملہ : نجی ٹی وی چینل اینکر کیخلاف ایف آئی آر درج

اہانت معاملہ : نجی ٹی وی چینل اینکر کیخلاف ایف آئی آر درج

ممبئی ۔ 21 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) آل انڈیا تحفظ حسینیت کے ارکان کے ساتھ ساتھ کئی شیعہ اثناعشری اور اہل سنت والجماعت سے وابستہ تنظیمو ں نے رسولؐ اور اہل بیت وام المومنین کی شان میں گستاخی کے سلسلہ میں ایک نجی ٹی وی چینل کے اینکر روہت سردانا کے خلاف پولیس میں ایف آئی آر درج کرائی اور مطالبہ کیا ہے کہ اینکر کے خلاف سخت کارروائی کی جائے ۔ایک وفد نے جنوبی ممبئی کے ڈونگر ی پولیس تھانے کے سینئر انسپکٹر سندیپ بھاگڈیکر کو اپنا احتجاج پیش کرتے ہوئے سخت برہمی کا اظہار کیا اور کہاکہ روہت نے ٹویٹ کے ذریعہ مسلمانوں کے دونوں فرقوں شیعہ اور سنی کے ساتھ ساتھ عیسائیوں کی بھی دل آزاری کی ہے ۔اس موقع پر سنیئر انسپکٹر نے یقین دلایا کہ روہت کے خلاف ایف آئی آر درج کی جاچکی ہے اور سائبر سیل سے مدد سے سخت کارروائی کی جائیگی۔

TOPPOPULARRECENT