Friday , November 24 2017
Home / کھیل کی خبریں / اہلخانہ کو ایشز شکست کا ذمے دار ٹھہرانے پر آسٹریلین کرکٹرز برہم

اہلخانہ کو ایشز شکست کا ذمے دار ٹھہرانے پر آسٹریلین کرکٹرز برہم

سڈنی ، 12 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) آسٹریلین کرکٹرز نے ایشز سیریز میں شکست کی ذمے داری اُن کے اہلخانہ اور بچوں کی موجودگی کو قرار دیئے جانے پر شدید برہمی کا اظہار کیا ہے۔آسٹریلیائی اخبارات اور میڈیا میں چوتھے ایشز ٹسٹ میں شکست کے بعد آسٹریلیا کے ہاتھوں سے سیریز نکلنے کی وجہ کھلاڑیوں کے اہلخانہ، گرل فرینڈز اور بچوں کی موجودگی کو قرار دیتے ہوئے کہا کہ اس سے ان کی توجہ کھیل کی جانب برقرار نہیں رہ سکی۔میڈیا کے مطابق آسٹریلیائی کھلاڑیوں کی عدم توجہی کی وجہ سے ہی انہوں نے ایجبسٹن اور ٹرینٹ برج میں اس حد تک بدترین بیٹنگ کا مظاہرہ کیا اور انگلش ٹیم کے سامنے ہتھیار ڈال دیئے۔واضح رہے کہ ٹرینٹ برج میں سیریز کے چوتھے ٹسٹ میچ میں اننگز شکست کے بعد آسٹریلین ٹیم کو پانچویں ٹسٹ سے قبل ہی سیریز میں 3-1 سے شکست ہو چکی ہے اور آخری ٹسٹ کی حیثیت رسمی ہو گئی ۔اس سیریز میں شکست اور بدترین بیٹنگ فام کے شکار آسٹریلیائی کپتان نے سیریز کے بعد کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کا اعلان کردیا ۔ تاہم ایک ریڈیو انٹرویو میں مائیکل کلارک نے اس طرح کے الزامات پر برہمی کا اظہار کرتے ہوئے اسے بکواس قرار دیا۔فاسٹ بولر مچل جانسن نے ان سے ایک قدم آگے بڑھتے ہوئے ڈیلی ٹیلی گراف کی کالم نگار ربیکا ولسن کو خوب لتاڑا جنہوں نے اپنے کالم میں دعویٰ کیا تھا کہ دیگر چیزوں کے ساتھ ساتھ یہ کھلاڑی ٹور کے دوران اپنے پارٹنرز کے ساتھ پورا دن گھومتے رہتے تھے۔

TOPPOPULARRECENT