Monday , January 22 2018
Home / شہر کی خبریں / اہلیتی ٹسٹ کے منتخب امیدواروں کے صداقتناموں کی تنقیح

اہلیتی ٹسٹ کے منتخب امیدواروں کے صداقتناموں کی تنقیح

حیدرآباد ۔ 5 / جولائی (سیاست نیوز) ریاست میں لکچرارس کی مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات عمل لانے کے لئے منعقدہ ریاستی اہلیتی ٹسٹ 2014 کے منتخبہ امیدواروں کی جانچ (تنقیح) کی جائیگی۔ لہذا گذشتہ دنوں جاری کردہ ریاستی اہلیتی ٹسٹ 2014 کے نتائج کی روشنی میں اہل امیدواروں سے مذکورہ تواریخ میں متعلقہ عہدیداروں سے رجوع ہو کر اپنے صداقت ناموں کی جانچ (تنقیح) کروانے کی خواہش کی گئی ۔ باوثوق سرکاری ذرائع نے یہ بات بتائی اور کہا کہ متعلقہ علاقائی مراکز پر صبح 10 بجے تا شام 5 بجے کے دوران حاضر ہو کر اپنے صداقت ناموں کی جانچ کرواسکتے ہیں ۔ یہاں یہ بات قابل ذکر ہے کہ ریاستی اہلیتی ٹسٹ 2014 کے لئے زائد از دیڑھ لاکھ طلبا نے شرکت کی تھی ۔ لیکن نتائج کی روشنی میں صرف چند ہزار امیدوار ہی ریاستی اہلیتی ٹسٹ کے لئے اہل قرار دیئے گئے ۔

TOPPOPULARRECENT