Monday , November 20 2017
Home / سیاسیات / اہلیت اور اعتماد کا فقدان کابینی جائیدادیں مخلوعہ: کانگریس

اہلیت اور اعتماد کا فقدان کابینی جائیدادیں مخلوعہ: کانگریس

نئی دہلی، 27 اگست (سیاست ڈاٹ کام) مرکزی کابینہ میں تبدیلی کی قیاس آرائیوں کے مابین کانگریس نے کہا ہے کہ وزیر اعظم نریندر مودی کا اپنی پارٹی کے لیڈروں پر اعتماد نہ ہونے کے سبب کابینہ میں عہدے خالی پڑے ہیں اور نئے وزیر بنانے کی بجائے کچھ ہی وزراء کو کئی کئی اہم وزارتیں سونپی گئی ہیں جس سے حکومت کا کام کاج متاثر ہو رہا ہے ۔کانگریس کے سینئر لیڈر اور ترجمان منیش تیواری نے یونائٹیڈ نیوز آف انڈیا (یو این آئی) کے ہیڈکوارٹر میں نامہ نگاروں سے بات چیت میں کہاکہ مودی حکومت کے 38 ماہ کے بعد اب تک کی میعادکار میں 20 ماہ تک کوئی پوری مدت کیلئے وزیر دفاع نہیں رہا جس سے یقینی طور پر قومی سیکورٹی پر اثر پڑا ہے ۔ اس کے علاوہ نریندرمودی نے چند وزراء کو ایک سے زیادہ اہم وزارتیں حوالے کر رکھی ہیں۔

TOPPOPULARRECENT