Monday , April 23 2018
Home / شہر کی خبریں / اہل امیدوار اردو آفیسر کے عہدہ کے لیے درخواست دیں

اہل امیدوار اردو آفیسر کے عہدہ کے لیے درخواست دیں

حیدرآباد ۔ 10 ۔ اپریل : ( پریس نوٹ) : ڈائرکٹر محکمہ اقلیتی بہبود جناب شاہنواز قاسم نے کہا ہے کہ حکومت تلنگانہ نے ریاست میں اردو کو دوسری سرکاری زبان قرار دیئے جانے کے بعد اس کی عمل آوری کی سمت پیش رفت کرتے ہوئے خصوصی زمرہ کے اردو آفیسرز گریڈ I اور اردو آفیسرز گریڈ II کی 66 جائیدادیں منظور کی ہیں اور تلنگانہ اسٹیٹ اردو اکیڈیمی کو ان جائیدادوں پر تقررات کے لیے نوڈل ایجنسی مقرر کیا ہے ۔ انہوں نے کہا کہ اس سلسلہ میں اہل امیدواروں سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کے تعلق سے 28 مارچ کو ایک اعلامیہ جاری کا جاچکا ہے اور 2 اپریل سے آن لائن درخواستوں کی وصولی کا آغاز ہوچکا ہے ۔۔

TOPPOPULARRECENT