Sunday , November 19 2017
Home / Top Stories / اہم ایس پی اجلاس سے اکھلیش کا بائیکاٹ

اہم ایس پی اجلاس سے اکھلیش کا بائیکاٹ

لکھنو ۔ /21 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اترپردیش میں برسراقتدار سماج وادی پارٹی نے پیدا شدہ اختلافات میں آج زبردست شدت پیدا ہوگئی جب چیف منسٹر اکھلیش یادو نے پارٹی کی اسٹیٹ یونٹ کے سربراہ شیوپال یادو کی طرف سے آئندہ سال منعقد شدنی اسمبلی انتخابات کی حکمت عملی تیار کرنے کیلئے طلب کردہ ایک اہم اجلاس میں شرکت نہیں کی۔ اس اجلاس میں شیوپال نے اکھلیش کو آئندہ انتخابات کیلئے اپنی پارٹی کی طرف سے چیف منسٹر کا امیدوار مقرر کرنے کا اعلان کیا ۔ اکھلیش نے بعد ازاں وہ تمام مندوبین سے اپنی رہائش گاہ پر علحدہ ملاقات کی جنہوں نے اُن کے چچا شیوپال کے طلب کردہ اجلاس میں شرکت کی تھی۔ شیوپال نے آج قبل ازیں ایس پی ہیڈکوارٹرس پر ضلع اور شہری یونٹوں کے صدور کا اجلاس طلب کیا تھا جس میں اکھلیش کی غیرحاضری نے سب کو حیرت میں ڈال دیا ۔ شیوپال یادو نے اجلاس میں بظاہر تمام اختلافات کو ختم کرنے کی کوشش کی اور میٹنگ کے بعد کہا کہ ’’آئندہ انتخابات میں اگر اس پارٹی کو اقتدار حاصل ہوتا ہے تواکھلیش ہی آئندہ چیف منسٹر ہوں گے ۔ وہ چیف منسٹر کیلئے ہماری پارٹی کے امیدوار ہیں‘‘ ۔

TOPPOPULARRECENT