Wednesday , November 22 2017
Home / دنیا / ایئرلائنز پر ڈرون حملے کا خطرہ ‘ تحقیق میں انتباہ

ایئرلائنز پر ڈرون حملے کا خطرہ ‘ تحقیق میں انتباہ

لندن۔6ڈسمبر ( سیاست ڈاٹ کام ) برطانیہ کے مسافر بردار جٹ طیاروں پر ڈرون حملے کے خطروں میں اضافہ ہوتا جارہا ہے جس کی وجہ سے ہفتہ وار بنیاد پر خطرہ کے اندیشوں کا جائزہ لیا جارہا ہے ۔ انسداد دہشت گردی مشیر نے انتباہ دیا ہے کہ ایک تحقیق کے بموجب بغیر پائیلٹ کے طیاروں کے ذریعہ تجارتی جیٹ طیاروں پر حملوں کے خطرے میں اضافہ ہوتا جارہا ہے ۔ کولنگ اسمتھ نے جو جٹ طیاروں کی سراغ رسانی کرنے والوں کے سربراہ ہیں کہا کہ یہ سب سے بڑا خطرہ ہے ۔ انہوں نے کہاکہ صیانتی محکموں اور دفاعی محکموں کے عہدیداروں کو اندیشہ ہے کہ ڈرون طیارے دولت اسلامیہ جیسے گروپس کی جانب سے بغاوت کی تشہیر کیلئے بھی استعمال کئے جاسکتے ہیں ۔اس لئے ہفتہ وار بنیاد پر اس خطرہ کے اندیشوں کا جائزہ لیا جارہاہے ۔ انہوں نے کہا کہ ایک ڈرون حملہ کا نشانہ ایک ایسا طیارہ بناتھا جس پر البانیہ حامی بیانر لہرا رہا تھا ۔ یہ طیارہ بلغراد کے ایک فٹبارل اسٹیڈیم میں گرپڑا تھا جہاں گذشتہ سال یورو 2016ء کی اہلیت کی جانچ کیلئے میچ کھیلا جارہا تھا جس کی وجہ سے ہجوم پُرتشدد ہوگیا تھا اور میچ بند کردینا پڑا تھا ۔ دولت اسلامیہ کے پرچم سے دہشت پھیل گئی تھی ۔ اتوار کے دن وائیٹ ہال کے قریب بھی دولت اسلامیہ کا پرچم نظرآیا تھا ۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT