Tuesday , November 13 2018
Home / Top Stories / ایئر انڈیا ملازمین کی ہڑتال ‘ پروازیں متاثر

ایئر انڈیا ملازمین کی ہڑتال ‘ پروازیں متاثر

ممبئی ۔8نومبر ( سیاست ڈاٹ کام ) ایئر انڈیا کے ملازمین کے ایک گروپ کی جانب سے آج ہڑتال کئے جانے کے بعد ایئر انڈیا کی پروازیںمتاثر ہوئیں ۔ ممبئی میں ایئر انڈیا کے گراؤنڈ ہینڈلنگ کرنے والے ملازمین کے ایک گروپ نے دیوالی بونس کی عدم ادائیگی کے خلاف احتجاج کرتے ہوئے ہڑتال کی ۔ عہدیدار نے کہا کہ اس ہڑتال کی وجہ سے زائد از 10اندرون ملک پرواز کرنے والے طیاروں اور 3انٹرنیشنل فلائٹس کی پرواز میں تاخیر ہوئی ۔ ہڑتال کی وجہ سے تین گھنٹے تک پروازیں متاثر رہی ۔ ایئر انڈیا ایئر ٹرانسپورٹ سروسیس لمٹیڈ جو قومی کریئر کا ضمنی ملکیت رکھنے والا ادارہ ہے ‘ ملک بھر میں ایرانڈیا کے ایئرپورٹس پر زمینی خدمات انجام دیتا ہے ۔ اس کے تقریباً 5000ملازم ہیں ان میں بعض کنٹراکٹ ملازمین بھی ہیں ۔ اس ادارہ کے بعض ملازمین نے ممبئی ایئرپورٹ پر چہارشنبہ اور جمعرات کی درمیانی شب بونس نہ ملنے کے خلاف احتجاج شروع کیا ‘ جس کی وجہ سے پروازیں متاثر رہیں ۔ کئی پروازیں منسوخ کردی گئیں جبکہ45 پروازیں تاخیر کا شکار ہوئیں۔ ایرانڈیا کے ملازمین ایک عرصہ سے انتظامیہ کے روبرو اپنے مطالبات پیش کرتے آرہے ہیں لیکن انتظامیہ نے ان کے مطالبات کو قبول کیا مسترد کرنے کے بارے میں کوئی واضح جواب نہیں دیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT