Friday , February 23 2018
Home / ہندوستان / ایئر انڈیا کو اسرائیلی گرانٹ

ایئر انڈیا کو اسرائیلی گرانٹ

یروشلم ۔ 6 فبروری ۔( سیاست ڈاٹ کام ) ایئرانڈیا کو نئی دہلی اور تل ابیب کے درمیان راست پروازوں کی شروعات کے لئے اسرائیل سے 750,000 یورو کی ایک وقتی گرانٹ حاصل ہوگی ۔ ایک سینئر اسرائیلی عہدیدار نے آج یہ بات کہی ۔ یہ پروازیں آئندہ ماہ شروع کئے جانے کا امکان ہے ۔ وزارت سیاحت کی ترجمان لیڈیا ویزمن نے یہاں نیوز ایجنسی پی ٹی آئی کو بتایا کہ ٹورازم منسٹری ایئرانڈیا کیلئے گرانٹ کو منظوری دے گی جو اُن کی درخواست پر ہوگا اور طئے شدہ شرائط کے مطابق ہفتہ میں تین فلائیٹس چلائی جائیں گی ۔ یہ ایک وقتی گرانٹ تل ابیب کے لئے نئی راست پرواز شروع کرنے کے ضمن میں ہوگی جس سے سیاحت کو فروغ ملنے کی اُمید ہے ۔

پاکستانی فوج کی دوبارہ شلباری
جموں ۔ 6 فبروری (سیاست ڈاٹ کام) پاکستانی فوجیوں نے آج راجوری ۔ پونچھ پٹی میں زبردست شلباری کی۔ ڈی سی راجوری شاہد اقبال چودھری نے کہا کہ اس علاقہ میں پہلے ہی سے کشیدگی پھیلی ہوئی ہے۔ فوج نے جوابی کارروائی کی ۔ نائب سربراہ فوج لیفٹننٹ جنرل سرت چند کے بموجب جملہ 18 افراد بشمول فوجی اور 8 شہری پاکستانی شلباری سے خط قبضہ اور بین الاقوامی سرحد پر جموں کے علاقہ میں جاریہ سال ہلاک ہوچکے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان کو منہ توڑ جواب دیا جائے گا۔

 

 

 

TOPPOPULARRECENT