Sunday , December 17 2017
Home / ہندوستان / ایئر انڈیا کیخلاف سب سے زیادہ شکایات موصول

ایئر انڈیا کیخلاف سب سے زیادہ شکایات موصول

نئی دہلی26اکتوبر (سیاست ڈاٹ کام ) گھریلو روٹوں پر ستمبر میں ہوائی مسافروں کی سب سے زیادہ شکایت سرکاری جہاز سروس کمپنی ایئر انڈیا کے خلاف رہی جبکہ کسٹمر سروس کے سلسلے میں بھی مسافر سب سے زیادہ غیر مطمئن رہے ۔سول ایوی ایشن ڈائریکٹوریٹ جنرل کے اعداد و شمار کے مطابق، ستمبر مہینے میں فی ایک لاکھ مسافر میں سے ایئر انڈیا کے خلاف 16 شکایتیں درج کی گئیں۔ دوسرے نمبر پر جیٹ ایئر ویز (جیٹ لائٹ سمیت) رہی جس کے خلاف فی ایک لاکھ مسافر 13 شکایات آئیں۔فی ایک لاکھ مسافر گو ایئر کے خلاف آٹھ اور ٹر وجیٹ کے خلاف پانچ شکایتیں موصول ہوئیں۔ اس معاملے میں زوم ایئر کے خلاف گزشتہ ماہ کوئی شکایت نہیں آئی جبکہ وستارا کے خلاف صرف ایک شکایت آئی اور فی ایک لاکھ مسافر پر اس کا اوسط تقریبا نہ کے برابر رہا۔مسافروں نے کسٹمر سروس کے بارے میں بھی کافی شکایات کی اور مجموعی شکایات کا حصہ 31.4 فیصد تھا۔ پرواز کی شکایتوں کا فیصد 25.9 فیصد ہے ۔ دستی سامان کو لے کر 16.5 فیصد، رقوم کی واپسی اور ملازمین کے رویے کو لے کر 9.2 فیصد اور کرایہ کے معاملے میں دو فیصد شکایات آئیں۔

TOPPOPULARRECENT