Saturday , July 21 2018
Home / ہندوستان / ایئر انڈیا کی فروخت کی خبر پر پارلیمنٹ کمیٹی اجلاس میں ہنگامہ

ایئر انڈیا کی فروخت کی خبر پر پارلیمنٹ کمیٹی اجلاس میں ہنگامہ

نئی دہلی ۔ 15 جنوری ۔(سیاست ڈاٹ کام) ایک پارلیمانی پارٹی کے ارکان نے ایئرانڈیا سے حکومت کی تخفیف سرمایہ کاری کی تجویز سے سبکدوش ہونے کا مطالبہ کرتے ہوئے ہنگامہ کھڑا کردیا ۔ احتجاج میں ٹی ایم سی قائد اوبرائن بھی شامل تھے جبکہ اجلاس کی صدارت بی جے پی رکن راکیش سنگھ کررہے تھے ۔ خبر کے بموجب ایئر انڈیا میں تخفیف سرمایہ کاری کے نامناسب وقت کے انتخاب پر اپوزیشن ارکان نے احتجاج کیا ۔ 31 رکنی کمیٹی میں سے 16 رکنی اپوزیشن ارکان نے تخفیف سرمایہ کاری کی قبولیت کی تحریری مخالفت پر مبنی مکتوبات صدرنشین کے حوالے کئے ۔ ان میں کانگریس کی کماری شیلا ، ترنمول کی ارپیتا گھوش اور ریٹا بنرجی شامل ہیں ۔

TOPPOPULARRECENT