Tuesday , September 25 2018
Home / دنیا / ایئر بیگ سسٹم میں خرابی، ٹویوٹا نے 2.27 ملین کاریں واپس منگوا لیں

ایئر بیگ سسٹم میں خرابی، ٹویوٹا نے 2.27 ملین کاریں واپس منگوا لیں

ٹوکیو ، 11 جون (سیاست ڈاٹ کام) دنیا کی سب سے بڑی کار ساز کمپنی ٹویوٹا نے ایئر بیگ سسٹم میں خرابی کے باعث دنیا بھر سے 2.27 ملین کاریں واپس منگوا لی ہیں۔ جاپانی ٹویوٹا کمپنی کے مطابق یہ خرابی کار میں آگ لگنے کا سبب بن سکتی ہے۔ واپس منگوائی گئی کاروں میں ’کورولا سیڈان‘ اور ’یارِس سب کمپیکٹ‘ سمیت 20 مختلف ماڈل شامل ہیں۔ ٹویوٹا کے مطابق واپس منگوائی گئی کاروں میں سے 1.62 ملین دیگر ممالک میں جبکہ ساڑھے چھ لاکھ جاپان میں ہی ہیں۔ ٹویوٹا گزشتہ دو ماہ کے دوران مختلف خرابیوں کی نشاندہی کے بعد قریب نو ملین کاریں واپس منگوا چکی ہے۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT