Thursday , November 23 2017
Home / پاکستان / ایاز صادق دوبارہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

ایاز صادق دوبارہ قومی اسمبلی کے اسپیکر منتخب

اسلام آباد ۔ 9 ۔ نومبر ( سیاست ڈاٹ کام )  ایوان میں پاکستان مسلم لیگ(ن) کے188 ارکان ہیں۔پاکستان کی قومی اسمبلی میں سپیکر کے عہدے کے لیے ہونے والے انتخابات میں پاکستان مسلم لیگ ن کے امیدوار ایاز صادق نے پاکستان تحریک انصاف کے امیدوار شفقت محمود کو 31 کے مقابلے میں 268 ووٹوں سے ہرا کر کامیابی حاصل کر لی ہے۔ عبوری ا سپیکر مرتضیٰ جاوید عباسی کی صدرات میں جاری اجلاس میں خفیہ رائے شماری کے تحت انتخاب ہوا۔ وزیرِ اعظم نواز شریف نے اپنا ووٹ ڈال کی ووٹنگ کا آغاز کیا۔ ایوان میں تحریک انصاف کے لیے علاوہ حزب اختلاف کی تقریباً تمام سیاسی جماعتوں نے ایاز صادق کی حمایت کا اعلان کیا۔ ایاز صادق نے قومی اسمبلی کے 20ویں سپیکر کی حیثیت سے اپنے عہدے کا حلف اٹھا لیا ہے۔ایاز صادق نے منصب سنبھالنے کے بعد اسمبلی سے خطاب میں پیپلز پارٹی پارلیمنٹیریئن، ایم کیو ایم، جماعت اسلامی، پختونخواہ ملی عوامی پارٹی، مسلم لیگ ق، اور جمعیت علماء اسلام سمیت فاٹا کے ارکان اور دیگر سیاسی جماعتوں کا شکریہ ادا کیا جنھوں نے ان پر اعتماد کا اظہار کیا۔انھوں نے پاکستان تحریکِ انصاف کا شکریہ ادا کیا کہ انھوں نے جمہوریت کو مضبوط کرنے کے لیے اپنی رائے کے مطابق ووٹ دیا۔انھوں نے کہا کہ وہ جمہوریت کے استحکام کے لیے اپنا کردار ادا کریں گے۔ ان کا کہنا تھا کہ ایوان کی کارروائی کو تمام ارکان کی مشاورت سے چلایا جائے گا۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT