Wednesday , September 19 2018
Home / دنیا / ایبولاوائرس کو سفری پابندیوں سے روکا نہیں جاسکتا : صدر اوباما

ایبولاوائرس کو سفری پابندیوں سے روکا نہیں جاسکتا : صدر اوباما

واشنگٹن،18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کے شکار ملکوں اور امریکہ کے درمیان سفری پابندی لگانے سے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا نہیں جاسکتا۔ اوول آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’امریکیوں کو اس بیماری سے زیادہ خطرات لاحق نہیں ہیں، اس لئے سفری پابندیاں لگانے کے حق میں نہ

واشنگٹن،18اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) امریکی صدر براک اوباما نے کہا ہے کہ ایبولا وائرس کے شکار ملکوں اور امریکہ کے درمیان سفری پابندی لگانے سے اس مرض کے پھیلاؤ کو روکا نہیں جاسکتا۔ اوول آفس میں اعلیٰ سطح کے اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے انہوں نے کہا: ’’امریکیوں کو اس بیماری سے زیادہ خطرات لاحق نہیں ہیں، اس لئے سفری پابندیاں لگانے کے حق میں نہیں ہوں‘‘۔ تاہم امریکی قائدین نے واضح کیا ہے کہ اس قسم کے کسی اقدام سے لائبیریا‘ سیر الیون اور گنی کے لوگ امریکہ میں داخل ہونے کے غیرقانونی طریقے تلاش کریں گے، ابھی تو ہمیںمعلوم نہیں ہے کہ کون لوگ اس مرض کا شکار ہیں ۔ قبل ازیں اوباما نے مغربی افریقہ کے ایبولا مرض کے شکار ملکوں میں امریکی طبی امدادی مشن بھیجنے کا اختیار پنٹگان کو دے دیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT