Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ایبولا سے متاثرہ لائبیریا میں انتخابات معطل

ایبولا سے متاثرہ لائبیریا میں انتخابات معطل

مونرویا ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایبولا سے متاثرہ لائبیریا میں ملک گیر سطح پر ہونے والے سینٹ کے انتخابات معطل کردیئے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے یہ اعتراف کیا ہیکہ رائے دہی کو محفوظ بنانا ممکن نہیں۔ تقریباً 3 ملین رائے دہندگان منگل کو پولنگ اسٹیشنس پہنچنے والے تھے لیکن منتظمین نے کہا کہ عوام کا کثیر تعداد میں ایک ہی مقام پر اجتماع ا

مونرویا ۔ 9 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ایبولا سے متاثرہ لائبیریا میں ملک گیر سطح پر ہونے والے سینٹ کے انتخابات معطل کردیئے ہیں کیونکہ الیکشن کمیشن نے یہ اعتراف کیا ہیکہ رائے دہی کو محفوظ بنانا ممکن نہیں۔ تقریباً 3 ملین رائے دہندگان منگل کو پولنگ اسٹیشنس پہنچنے والے تھے لیکن منتظمین نے کہا کہ عوام کا کثیر تعداد میں ایک ہی مقام پر اجتماع ان کی زندگیوں کو خطرہ سے دوچار کرسکتا ہے۔ صدر ایلن جانسن سرلیو نے اگست میں یہاں ایمرجنسی کا اعلان کرتے ہوئے تمام اختیارات اپنے پاس رکھے تھے۔ مغربی افریقہ میں ایبولا وبائی مرض پھوٹ پڑنے سے تقریباً 4 ہزار اموات ہوئی ہیں جن میں نصف سے زائد لائیبریا میں ہوئی۔ الیکشن کمیشن نے ایک بیان میں انتخابات کے التواء کی سفارش کرتے ہوئے کہا کہ اس وبائی مرض کی وجہ سے آزادانہ رائے دہی ممکن نہیں۔

TOPPOPULARRECENT