Friday , September 21 2018
Home / ہندوستان / ایبولا سے متاثر افریقی ممالک سے ہندوستانیوں کی واپسی، ایرپورٹ پرطبی معائنے

ایبولا سے متاثر افریقی ممالک سے ہندوستانیوں کی واپسی، ایرپورٹ پرطبی معائنے

نئی دہلی / ممبئی ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)مہلک متعدی وباء ایبولا سے متاثرہ مغربی افریقی ممالک میں مقیم 91 ہندوستانی آج نئی دہلی اور ممبئی ایرپورٹ پہنچے۔ دہلی ایرپورٹ پر طبی معائنے کے بعد 6 ہندوستانیوں کو احتیاطی طبی معائنوں کے مقصد سے قرنطینہ (مشاہدہ کیلئے الگ تھلگ) میں رکھا گیا جبکہ ممبئی پہنچنے والے دیگر 85 ہندوستانیوں کو گھر جانے ک

نئی دہلی / ممبئی ۔ 26 ۔ اگست (سیاست ڈاٹ کام)مہلک متعدی وباء ایبولا سے متاثرہ مغربی افریقی ممالک میں مقیم 91 ہندوستانی آج نئی دہلی اور ممبئی ایرپورٹ پہنچے۔ دہلی ایرپورٹ پر طبی معائنے کے بعد 6 ہندوستانیوں کو احتیاطی طبی معائنوں کے مقصد سے قرنطینہ (مشاہدہ کیلئے الگ تھلگ) میں رکھا گیا جبکہ ممبئی پہنچنے والے دیگر 85 ہندوستانیوں کو گھر جانے کی اجازت دیدی گئی کیونکہ ان میں وباء کے کوئی آثار و علامات نہیں پائے گئے۔ عہدیداروں نے کہا کہ لائبیریا، نائجیریااور دیگر مغربی افریقی ممالک سے پہنچنے والے ان ہندوستانیوں میں شامل دو خواتین اور ایک بچہ ، جو دہلی پہنچے انہیں مسلمہ اسپتال لے جایا گیا جہاں انہیں اس وائرس کی علامات کی جانچ کیلئے زیر نگرانی رکھا جائے گا اور ضروری ٹسٹ کئے جائیں گے۔ وسیع تر احتیاطی انتظامات کے درمیان تمام 85 ہندوستانی جو لائبیریا اور نائجیریا سے ممبئی ایرپورٹ پہنچے ، انہیں ایرپورٹ ہیلتھ آرگنائزیشن (اے پی ایچ او) نے گھر جانے کی اجازت دیدی ۔

یہ مسافرین تین بیاچوں میں آئے ہیں۔ ممبئی انٹرنیشنل ایرپورٹ لمٹیڈ نے ایک بیان میں بتایا ہے کہ 20 مسافرین کا پہلا گروپ جو ساؤتھ افریقن ایرپورٹ کی فلائیٹ سے صبح 5 بجے لائبیریا سے براہ جوہانسبرگ یہاں پہنچا، انہیں وزارت صحت کے عہدیداروں کی نگرانی میں اسکریننگ کے بعد جانے کی اجازت دیدی گئی۔ ان میں سے کسی میں بھی ایبولا کی علامات ظاہر نہیں ہوئی اور نہ ہی کوئی شخص اس بیماری سے متاثرہ کسی مریض کے ربط میں رہا ہے۔ تمام مسافرین کی روانگی کے بعد ان کے طیارہ کو اے پی ایچ او ٹیم کی جانب سے ممکنہ وائرس سے پاک کیا گیا۔ اس کے بعد 46 ہندوستانیوں کا ایک اور بیاچ لائیبیریا پہنچا۔ یہ لوگ ایتھیوپین ایرلائن فلائیٹ کے ذریعہ آئے۔ ان مسافرین کو بھی تمام احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے بعد اور انہیں اسکریننگ سے گذارتے ہوئے گھر جانے کی اجازت دی گئی۔ ذرائع نے کہا کہ 19 دیگر ہندوستانی جو نائجیریا سے آئے، ان کی بھی ایبولا وائرس کیلئے اے پی ایچ او ٹیم نے اسکریننگ کی اور انہیں گھر جانے کی اجازت دی۔ جملہ 44,700 ہندوستانی مہلک وبائی مرض ایبولا سے متاثرہ مختلف ممالک میں مقیم ہیں۔

TOPPOPULARRECENT