Sunday , September 23 2018
Home / دنیا / ایبولا وائرس ابھی مزید پھیلے گا، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

ایبولا وائرس ابھی مزید پھیلے گا، عالمی ادارہ صحت کی وارننگ

جنیوا 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام )عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے خبردار کیا ہے کہ آئندہ چند ماہ کے دوران ایبولا وائرس ابھی مزید پھیلے گا۔ ڈبلیو ایچ او کے ہیلتھ سکیورٹی سے متعلق شعبے کے سربراہ کیاِیجی فْوکْوڈا نے آج جنیوا سے جاری کردہ اپنے ایک بیان میں کہا کہ صورتحال میں بہتری سے قبل مزید خرابی کا امکان ہے۔ مغربی افریقہ کے چار ممالک کو متاثر کرنے والا ایبولا وائرس اب تک وہاں ایک ہزار کے قریب افراد کی جان لے چکا ہے جبکہ چند دیگر ملکوں میں بھی ایبولا وائرس کے کیس سامنے آئے ہیں۔

ایرانی ایٹمی پروگرام: جنیوا مذاکرات تعمیری رہے: امریکہ
واشنگٹن 8 اگست (سیاست ڈاٹ کام) امریکی محکمہ خارجہ کے مطابق جنیوا میں جمعرات کے روز امریکی اور ایرانی حکام کے مابین تہران کے متنازعہ جوہری پروگرام سے متعلق ہونے والے مذاکرات تعمیری رہے۔ یہ بات چیت امریکی نائب وزیر خارجہ بل برنز اور ایرانی نائب وزیر خارجہ عباس عراقچی کے مابین ہوئی، جو اپنے اپنے ملکوں کے وفود کی قیادت کر رہے تھے۔ اس بارے میں بغیر کوئی تفصیلات بتائے اسٹیٹ ڈپارٹمنٹ کی ایک خاتون ترجمان نے بس اتنا ہی کہا کہ اس ملاقات میں ہونے والی ’بحث تعمیری رہی‘۔

TOPPOPULARRECENT