Friday , June 22 2018
Home / دنیا / ایبولا وائرس سے موثر طورپر نمٹنے کی ضرورت : مون

ایبولا وائرس سے موثر طورپر نمٹنے کی ضرورت : مون

برسبین۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے آج G-20 قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی افریقہ میں مہلک ایبولا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں مزید تیزی پیدا کریں۔ اقوام متحدہ نے انتباہ دیا کہ اگر تمام ممالک بروقت اقدامات کرنے سے قاصر رہے تو مغربی افریقہ میں زبردست غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی میزبانی میں دو روز

برسبین۔ 15 نومبر۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) اقوام متحدہ نے آج G-20 قائدین سے اپیل کی ہے کہ وہ مغربی افریقہ میں مہلک ایبولا وائرس سے نمٹنے کے اقدامات میں مزید تیزی پیدا کریں۔ اقوام متحدہ نے انتباہ دیا کہ اگر تمام ممالک بروقت اقدامات کرنے سے قاصر رہے تو مغربی افریقہ میں زبردست غذائی بحران پیدا ہوسکتا ہے ۔ یاد رہے کہ آسٹریلیا کی میزبانی میں دو روزہ G-20 کانفرنس منعقد کی گئی ہے جس سے خطاب کرتے ہوئے اقوام متحدہ کے سکریٹری جنرل بان ۔ کی مون نے بین الاقوامی امدادی ایجنسیوں کی زبردست حمایت کرتے ہوئے ایبولا وائرس سے سختی سے نمٹنے کی ضرورت پر زور دیا ۔ اخباری نمائندوں سے بات کرتے ہوئے بھی انھوں نے یہی کہا کہ مغربی افریقہ میں ایبولا وائرس سے نمٹنے بین الاقوامی سطح پر مساعی ہونی چاہئے۔ اور وہ بھی عاجلانہ طورپر ورنہ غذائی بحران نہ صرف مغربی افریقہ بلکہ دیگر علاقوں کو بھی متاثر کرسکتا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT