Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / ایبولا وائرس سے نائجیریا اور سعودی عرب میں بھی ہلاکتیں

ایبولا وائرس سے نائجیریا اور سعودی عرب میں بھی ہلاکتیں

ایبولا وائراس سے ہلاک ہونے والے افراد کی تعداد 932 ہو گئی ہے جبکہ اس وباء سے نائجیریا اور سعودی عرب میں بھی ہلاکتیں رپورٹ کی گئی ہیں۔ عالمی ا دارہ صحت نے اس صورتحال سے نمٹنے کے لیے اپنی کوششیں دوگنا کر دی ہیں۔ عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او) نے بدھ کے دن بتایا ہے کہ مغربی افریقہ سے پھوٹنے والی یہ وباء تیزی سے پھیل رہی ہے۔ تازہ ترین اعداد وشمار کے مطابق اس وائرس نے گزشتہ چھ ماہ کے دوران کم ازکم 932 افراد کی جان لے لی ہے جبکہ ایک ہزار 711 افراد اس میں مبتلا ہو چکے ہیں۔ جرمن خبر رساں ادارے ڈی پی اے نے ڈبلیو ایچ او کے حوالے سے بتایا ہے کہ بروز ہفتہ تا پیر اس مہلک وائرس نے کم از کم 45 افراد کی جان لے لی جبکہ گنی، لائیبریا، سیرالیون اور نائجیریا میں مزید 108 افراد اس وائرس میں مبتلا پائے گئے ہیں۔

اس تازہ صورتحال میں لائیبریا کی صدر ایلن جانسن سرلیف نے ملک میں نوے دن کی ہنگامی حالت کا نفاذ کرتے ہوئے خبردار کیا ہے کہ اس وائرس نے ملک کی سکیورٹی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔ انہوں نے عوام کو تاکید کی ہے کہ وہ اس بیماری سے بچنے کے لیے انتہائی سنجیدگی کے ساتھ احتیاطی تدابیر اختیار کریں۔ لائیبریا میں طبی عملے کے ساٹھ افراد بھی اس وائرس کے نتیجے میں جان کی بازی ہار چکے ہیں۔ ادھر ابوجہ حکومت نے بھی اس وائرس سے نمٹنے کے لیے خصوصی اقدامات اٹھانے کا اعلان کیا ہے۔ چہارشنبہ کو نائجیریا کے شہر لاگوس میں ایک نرس بھی ایبولا وائرس میں مبتلا ہونے کی وجہ سے ہلاک ہو گئی۔

TOPPOPULARRECENT