Wednesday , December 12 2018

ایبولا وائرس لائبیریا کے وجود کیلئے خطرہ ہے، حکام کا انتباہ

مونرویا ، 10 ستمبر (سیاست ڈاٹ کام) افریقی ملک لائبیریا کے وزیر دفاع نے کہا ہے کہ تیزی کے ساتھ پھیلتا ہوا خطرناک ایبولا وائرس ان کے ملک کی بقا کیلئے خطرہ بنتا جا رہا ہے۔ وزیر دفاع برونی ساموکائی نے نیویارک میں اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل سے خطاب میں کہا کہ یہ وائرس جنگل میں آگ کی طرح پھیل رہا ہے اور راستے میں آنے والی ہر چیز کو تباہ کرتا جا رہا ہے۔ ایبولا وائرس سے رواں برس 2288 افراد ہلاک ہو چکے ہیں اور ان میں سے 1224 افراد صرف لائبیریا میں فوت ہوئے۔ اس وباء کے خلاف ابھی تک کوئی کامیاب اور مؤثر دوائی تیار نہیں کی جا سکی ہے۔

TOPPOPULARRECENT