Thursday , June 21 2018
Home / Top Stories / ایبولا وائرس : نائجیریا میں قومی ایمرجنسی کا اعلان

ایبولا وائرس : نائجیریا میں قومی ایمرجنسی کا اعلان

الجزائر ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر نائجیریا گڈلک جوناتھن نے ابولا وائرس بیماری کو ’’قومی سطح کے ہنگامی حالات‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے اس کا بین الاقوامی طور پر صحت کے شعبہ میں پیدا ہوئے ہنگامی حالات کے طور پر عالمی صحت تنظیم کی جانب سے اعلان کئے جانے کے بعد ملک میں داخلی طور پر بھی ہنگامی حالات کا اعلان کیا۔ بی بی سی کی اطلاع کے مطابق

الجزائر ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) صدر نائجیریا گڈلک جوناتھن نے ابولا وائرس بیماری کو ’’قومی سطح کے ہنگامی حالات‘‘ سے تعبیر کرتے ہوئے اس کا بین الاقوامی طور پر صحت کے شعبہ میں پیدا ہوئے ہنگامی حالات کے طور پر عالمی صحت تنظیم کی جانب سے اعلان کئے جانے کے بعد ملک میں داخلی طور پر بھی ہنگامی حالات کا اعلان کیا۔ بی بی سی کی اطلاع کے مطابق صدر جوناتھن نے تمام نائجیریائی شہریوں کو ہدایت کی ہیکہ ابولا وائرس کیس کی رپورٹ فوری طور پر قریبی ہاسپٹل میں دی جائے۔ عالمی صحت تنظیم (WHO) کا کہنا ہیکہ مغربی افریقہ میں ابولا وائرس سے اب تک 961 افراد ہلاک ہوچکے ہیں جبکہ ان میں سے دو افراد کا تعلق نائجیریا سے ہے۔ دوسری طرف اقوام متحدہ کی صحت ایجنسی کے بیان کے مطابق ابولا کے جملہ 1779 کیس سامنے آئے ہیں۔ یاد رہے کہ نائجیریا ایسا چوتھا مغربی افریقی ملک ہے جو ابولا وائرس سے متاثر ہوا ہے۔ اطلاعات کے مطابق مغربی افریقہ میں برسرکار دو امریکی شہری بھی ابولا وائرس سے متاثر ہوئے ہیں اور فی الحال جارجیا کے ایک ہاسپٹل میں زیرعلاج ہیں۔ دریں اثناء امریکی صحت حکام نے کہا ہیکہ وہ نائجیریا میں وسائل اور افرادی قوت روانہ کررہے ہیں۔

TOPPOPULARRECENT