Monday , January 22 2018
Home / دنیا / ایبولا وائرس ’’کانگو ‘‘بھی پہنچ گیا

ایبولا وائرس ’’کانگو ‘‘بھی پہنچ گیا

کانگو ۔ 25 اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام) مغربی افریقہ میں پھیلی ایبولا کی وبا اب کانگو جا پہنچی ہے۔ وہاں پیر 25 اگست کو دو مریضوں میں اس وائرس کا انکشاف ہوا ہے۔ تاہم کانگو حکام کا یہ بھی کہنا ہے کہ ان کیسز کا خطے میں پھیلی وبا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ کانگو کے وزیر صحت فیلیکس کابانگے نومبی کا کہنا ہے کہ 8 افراد کے طبی معائنوں کے بعد دو میں ایبولا وائرس پائے جانے کی تصدیق ہوئی ہے۔ انہوں نے خبر رساں ادارے اے ایف پی کو بتایا: ’’نتائج مثبت آئے ہیں۔ کانگو میں ایبولا وائرس کی موجودگی کی تصدیق ہو گئی ہے۔‘‘ بعدازاں انہوں نے سرکاری ٹیلی ویژن پر باتیں کرتے ہوئے کہا کہ ڈی آر کانگو میں ایبولا کی وبا پھیلنے کا ساتواں واقعہ ہے۔ وہاں پہلی مرتبہ 1976ء میں دریائے ایبولا کے قریب یہ وبا پھیلی تھی۔ تاہم فیلیکس کابانگے نے یہ بھی کہا کہ ان کے ہاں سامنے آنے والے کیسز کا مغربی افریقہ میں پھیلی وبا سے کوئی تعلق نہیں ہے۔ ڈاکٹر وِد آؤٹ بارڈرز کے مطابق کانگو کے متاثرہ علاقے میں امداد کی فراہمی کے لیے طبی عملہ روانہ کیا جا رہا ہے۔

TOPPOPULARRECENT