Monday , June 25 2018
Home / دنیا / ایبولا کیخلاف فوری اور مؤثر اقدامات درکار : سلامتی کونسل

ایبولا کیخلاف فوری اور مؤثر اقدامات درکار : سلامتی کونسل

اقوام متحدہ ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے ایبولا وائرس کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ایبولا کے مریضوں میں جس رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے، اس تیزی سے اسے روکنے کیلئے انتظامات نہیں کئے جا رہے۔ پندرہ رکنی کونسل کے بقول اس سلس

اقوام متحدہ ، 16 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کی سلامتی کونسل نے عالمی برادری سے ایبولا وائرس کے خلاف مزید اقدامات کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس ادارے کی جانب سے جاری کردہ ایک بیان میں مزید کہا گیا کہ ایبولا کے مریضوں میں جس رفتار سے اضافہ ہو رہا ہے، اس تیزی سے اسے روکنے کیلئے انتظامات نہیں کئے جا رہے۔ پندرہ رکنی کونسل کے بقول اس سلسلے میں مزید رقم ، ساز و سامان کے علاوہ متاثرہ ممالک میں طبی سہولیات کو مزید بہتر بنانے کی فوری ضرورت ہے۔ عالمی ادارہ صحت کے مطابق ایبولا کے مہلوکین کی تعداد تقریباً 4500 تک پہنچ گئی ہے۔

TOPPOPULARRECENT