ایبولا کیلئے سیرم چند ہفتوں میں دستیاب ہوگا: ڈبلیو ایچ او

جنیوا ، 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کا کہنا ہے کہ ایبولا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے حاصل کیا گیا سیرم چند ہفتوں میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک لائبیریا میں دستیاب ہو گا۔ عالمی ادارہ صحت میں طب اور ایجاد کے شعبے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر میری پاؤلے کینے نے کہاکہ اس مرض کیلئے دوا بنان

جنیوا ، 22 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) عالمی ادارہ صحت (ڈبلیو ایچ او ) کا کہنا ہے کہ ایبولا کے صحت یاب ہونے والے مریضوں کے خون سے حاصل کیا گیا سیرم چند ہفتوں میں سب سے زیادہ متاثرہ ممالک میں سے ایک لائبیریا میں دستیاب ہو گا۔ عالمی ادارہ صحت میں طب اور ایجاد کے شعبے کی اسسٹنٹ ڈائریکٹر جنرل ڈاکٹر میری پاؤلے کینے نے کہاکہ اس مرض کیلئے دوا بنانے کیلئے کام تیزی سے جاری ہے اور اس کیلئے ویکسین جنوری 2015 تک دستیاب ہو گی۔ ایبولا کے مرض سے اب تک 4,500سے زائد افراد ہلاک ہو چکے ہیں۔

Top Stories

TOPPOPULARRECENT