Thursday , January 18 2018
Home / دنیا / ایبولا کی وباء سے مقابلہ میں کلیدی کردار کا اقوام متحدہ کا عہد

ایبولا کی وباء سے مقابلہ میں کلیدی کردار کا اقوام متحدہ کا عہد

مونروویا۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ نے عہد کیا کہ لائبیریا اور اس کے پڑوسی ممالک میں پھیلی ہوئی ایبولا کی وباء سے مقابلہ کرنے میں عالمی ادارہ کا کلیدی کردار ہوگا۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ اس وباء پر قابو پانے کئی مہینے درکار ہوں گے۔ پورے مغربی افریقہ میں مارچ سے اب تک تقریباً 1427 اموات واقع ہوچکی ہیں۔ دریں اثناء لندن سے موصولہ

مونروویا۔ 24؍اگسٹ (سیاست ڈاٹ کام)۔ اقوام متحدہ نے عہد کیا کہ لائبیریا اور اس کے پڑوسی ممالک میں پھیلی ہوئی ایبولا کی وباء سے مقابلہ کرنے میں عالمی ادارہ کا کلیدی کردار ہوگا۔ اقوام متحدہ نے کہا کہ اس وباء پر قابو پانے کئی مہینے درکار ہوں گے۔ پورے مغربی افریقہ میں مارچ سے اب تک تقریباً 1427 اموات واقع ہوچکی ہیں۔ دریں اثناء لندن سے موصولہ اطلاع کے بموجب سیرالیون میں مقیم ایک برطانوی شہری کو ایبولا وائرس متاثر کرنے کی توثیق ہوچکی ہے۔ حالیہ عرصہ میں ایبولا کی وباء پھیلنے کے بعد اس سے متاثر ہونے والا یہ برطانیہ کا پہلا شہری ہے۔ روزنامہ ’بریٹنس میل‘ کی خبر کے بموجب متاثرہ شخص سیرالیون کی ایک فلاحی تنظیم میں برسرکار تھا۔ اسے مبینہ طور پر ایک دو دن میں بذریعہ طیارہ برطانیہ منتقل کیا جائے گا، لیکن محکمہ صحت نے اس اطلاع کی فوری طور پر توثیق نہیں کی ہے۔

TOPPOPULARRECENT