Wednesday , June 20 2018
Home / کھیل کی خبریں / ایبٹ کو آنجہانی ہیوز کی بہن کی حمایت

ایبٹ کو آنجہانی ہیوز کی بہن کی حمایت

سڈنی۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان فاسٹ بولر شان ایبٹ جن کے باؤنسر پر آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز زخمی ہوئے اور دواخانہ میں ان کا انتقال ہوا ہے ، تاہم ہر گوشہ سے فاسٹ بولر کی حمایت کی جارہی ہے ۔ ایبٹ کی حمایت کرنے والوں میں ہیوز کی بہن میگن بھی شامل ہوگئی ہیں اور انھوں نے ایبٹ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جواس حادثہ کے بعد مکمل طور

سڈنی۔ 28 نومبر ۔ ( سیاست ڈاٹ کام ) نوجوان فاسٹ بولر شان ایبٹ جن کے باؤنسر پر آنجہانی بیٹسمین فلپ ہیوز زخمی ہوئے اور دواخانہ میں ان کا انتقال ہوا ہے ، تاہم ہر گوشہ سے فاسٹ بولر کی حمایت کی جارہی ہے ۔ ایبٹ کی حمایت کرنے والوں میں ہیوز کی بہن میگن بھی شامل ہوگئی ہیں اور انھوں نے ایبٹ کے ساتھ ہمدردی کا اظہار کیا ہے جواس حادثہ کے بعد مکمل طورپر بکھر چکے ہیں۔ میگن 22 سالہ فاسٹ بولر ایبٹ جنھوں نے ماہ اکٹوبر میں آسٹریلیا کیلئے ونڈے اور ٹوئنٹی 20 کیرئیر کا آغاز کیا ہے ان سے ملاقات کرتے ہوئے ہمدردی کا اظہار کیا جبکہ سینٹ وینسنٹ ہاسپٹل جہاں ہیوز نے آخری سانس لی وہاں کھلاڑیوں ، دوستوں اور افراد خاندان کی کثیرتعداد موجود تھی جو ایبٹ سے ہمدردی کا بھی اظہار کررہی تھی ۔ آسٹریلیائی ٹیم کے ڈاکٹر پیٹر بروکنر نے کہاکہ ہیوز کی بہن میگن یہاں آئی تھیں جنھوں نے ایبٹ کے ساتھ کافی وقت گذارا اور ان کا حوصلہ بھی باندھا ۔

TOPPOPULARRECENT