Monday , September 24 2018
Home / دنیا / ایتھوپیا میں بس حادثہ ،38 افراد ہلاک

ایتھوپیا میں بس حادثہ ،38 افراد ہلاک

جوہانسبرگ۔ 13 مارچ ۔(سیاست ڈاٹ کام) مشرقی افریقہ میں واقع ملک ایتھوپیا میں آج ایک بس پہاڑ کی چوٹی سے نیچے گر گئی جس کی وجہ سے اس میں سوار 38 لوگوں کی موت ہوگئی۔ ایتھوپیا کی سرکاری خبررساں ایجنسی فانا براڈ کاسٹ کارپوریشن نے مقامی افسران کے حوالہ سے یہ اطلاع دی کہ اس حادثہ میں 28 مرد اور 10 خواتین کی موت ہوگئی۔ افسران نے مزید بتایا کہ یہ حادثہ امہارا ریاست کے ضلع لوگامبو میں پیش آیا ہے ۔

TOPPOPULARRECENT