Saturday , December 16 2017
Home / دنیا / ایتھوپیا کے تاجران ہندوستان میں سرمایہ کاری کریں : صدرجمہوریہ

ایتھوپیا کے تاجران ہندوستان میں سرمایہ کاری کریں : صدرجمہوریہ

عدیس ابابا ۔ 6 اکٹوبر (سیاست ڈاٹ کام) ہندوستان اور ایتھوپیا کے دورخی تعلقات بہت پرانے ہیں۔ صدرجمہوریہ ہند رام ناتھ کووند نے یہ بات کہی اور یہاں کے تاجرین سے اپیل کی کہ وہ ہندوستان کے ساتھ شراکت داری کرتے ہوئے منفعت بخش موقف کے حامل ہوسکتے ہیں۔ انڈیا۔ ایتھوپیا بزنس ڈائیلاگ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے یہ بات کہی جو دراصل انڈیا بزنس فورم کی 12 ویں سالگرہ کے موقع پر منعقد کی گئی ایک تقریب تھی۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان اور ایتھوپیا کے درمیان کئی صدیوں سے تجارتی تعلقات ہیں جو دراصل زمانہ قدیم کی یادگار ہے اور اب صورتحال یہ ہیکہ دونوں ممالک کے درمیان معاشی تعلقات کے ذریعہ تجارت، خانگی سرمایہ کاری، رعایتی قرضہ جات برائے انفراسٹرکچر پراجکٹس اور ترقیاتی تعاون کا احاطہ کیا گیا ہے۔ ایتھوپیا میں عدیس ابابا آج افریقی براعظم کے ایک اہم ہب میں شامل ہوگیا ہے۔ انہوں نے وہ زمانہ یاد کرتے ہوئے کہا جب 2015ء میں نئی دہلی میں انڈیا۔ افریقہ فورم کی تیسری کانفرنس کا انعقاد کیا گیا تھا، اس وقت ہندوستان نے آئندہ پانچ سالوں میں افریقہ کیلئے 10 بلین امریکی ڈالرس کے رعایتی کریڈٹ کا اعلان کیا تھا۔

TOPPOPULARRECENT