Monday , January 22 2018
Home / نوجوانوں کا صفحہ / ایجوکیشن / کیریئر

ایجوکیشن / کیریئر

ریلوے میں روزگار فارمس صرف آن لائن داخل کریں ائمپلائمنٹ نوٹس نمبر 1 کی اجرائی ۔ آر آر بی سکندرآباد

ریلوے میں روزگار فارمس صرف آن لائن داخل کریں
ائمپلائمنٹ نوٹس نمبر 1 کی اجرائی ۔ آر آر بی سکندرآباد
حکومت ہند کے منسٹری آف ریلوے کے تحت ملک بھر میں RRB ریلوے رکروٹمنٹ بورڈس میں جو مختلف مخلوعہ جائیدادوں پر تقررات کییلئے تحریری مسابقتی امتحانات منعقد کرتے ہوئے ان پر بھرتی کا عمل انجام دیتے ہیں ۔ سال حال 2014 ء سے انڈین ریلوے نے تمام فارمس کو صرف آن لائن داخل کرنے کیلے عملی اقدامات کا آغاز کیا ہے چنانچہ سنٹر لائیز ائمپلائمنٹ نوٹیفکیشن نمبر 01/2014 کے فارم کو آن لائن داخل کرنے کیلئے جنوبی ہند کے چار ریلوے بورڈس کا اعلامیہ جاری ہوا ۔ اس میں ریلوے رکروٹمنٹ بورڈ چنائی ، بنگلور ، تریونتاپورم کے ساتھ آر آر بی سکندرآباد کا اعلامیہ آیا اس میں فارم کو ان کے ویب سائیٹ پر آن لائن داخل کرنے کی ہدایات دی گئی اس کیلئے آخری تاریخ 17 فبروری مقرر کی گئی ہے اب کسی بھی فارم یا اس کا پرنٹ آوٹ داخل کرنے کی ضرورت نہیں رہے گی اس کے علاوہ ای میل اور SMS سے اطلاع دی جائے گی ۔ SBI برانچس میں فیس بغیر زائد چارجس کے ادا کرنے کی سہولت ہوگی ۔ اس کی تفصیلات اور آن لائن فارم داخل کیلئے ویب سائیٹ ملاحظہ کریں ۔ www.rrbsecunrabad.nic.in

IPE حیدرآباد میں پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما ان مینجمنٹ PGDM
IPE انسٹی ٹیوٹ آف پبلک انٹر پرائزس حیدرآباد میں عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس میں واقع ملک کا ایک سرکردہ – B اسکول ہے اس میں مینجمنٹ کے پوسٹ گریجویٹ ڈپلوما 15 ماہ میعاد کے ہیں جن میں داخلے کیلئے فارمس جاری ہوچکے ہیں یہ کورسز ہیں ۔ PGDM ، PGDM-RM ، PGDM-BIF ، PGDM-IB ،PGDM-HRM ، PGDM-BT ، Exe- PGDM کسی بھی مضمون کے گریجویٹ امیدوار جن کے محصلہ نشانات کم از کم 50 فیصد یا زائد ہو اہل ہیں ۔ انتخاب کیلئے CAT/MAT/XAT یا CMAT قومی سطح کے مینجمنٹ انٹرنس امتحانات میں کسی ایک میں کامیابی یا پھر GD گروپ مباحثہ اور PI شخصی انٹرویو ہوگا ۔ اس کے فارمس IPE کے اڈمینشن آفیسرس واقع عثمانیہ یونیورسٹی کیمپس حیدرآباد 500007 سے حاصل کرسکتے ہیں یا پھر ویب سائیٹ www.ipeindia.org سے ڈاؤن لوڈ کرسکتے ہیں ۔ فارم داخل کرنے کی آخری تاریخ میں 31 جنوری تک توسیع کی گئی ہے ۔

ڈگری کامیاب امیدواروں کیلئے P.G فاصلاتی میں داخلے معہ دیرینہ فیس جاری
کسی بھی مضمون سے ڈگری کامیاب امیدواروں کو ان کے متعلقہ مضمون سے پوسٹ گریجویشن فاصلاتی تعلیم Distance سے کرنے کیلئے عثمانیہ یونیورسٹی سے کرسکتے ہیں اس میں بغیر انٹرنس کے داخلے ہوگا اور 31 جنوری تک دیرینہ فیس کے ساتھ فارم داخل کرسکتے ہیں اور ماہ فبروری میں امتحانی فیس کے ادخال کے بعد سال اول کا امتحان جون / جولائی 2014 میں ہوگا ۔ اس طرح جاریہ تعلیمی سال 2013 – 14 میں مصروفیات کو جاری رکھتے ہوئے پی جی کورسز ایم اے ، ایم کام ، ایم ایس سی ( ریاضی ) کرنے کی سہولت ہے ۔ انٹرکامیاب امیدوار ڈگری میں داخلے حاصل کرسکتے ہیں ۔ داخلے کی معلومات رہبری کیلئے ایم آئی جی ایس جلو خانہ لاڈبازار 040-24510012 پر ربط پیدا کریں۔
میناریٹی فینانس کارپوریشن کے تحت بزنس کیلئے قرض کی فراہمی 40 سال عمر کے افراد اہل
اے پی اسٹیٹ مینارٹیز فینانس کارپوریشن کے تحت بے روزگار نوجوانوں کو خود روزگار پر مبنی تجارت کے آغاز اور فروغ کیلئے 50 فیصد سبسیڈی کے ساتھ قرض کی اجرائی اسکیم جاری ہے ۔ اس کیلئے عمر کی زائد حد 40 سال مقرر کی گئی ہے ۔ خواہشمند افراد اس اسکیم سے استفادہ کیلئے کارپوریشن کے دفتر واقع حج ہاوز سے رجوع ہو کر استفادہ کریں اور تجارت کو فروغ دیں ۔

جنرل نالج ٹسٹ مختلف اسکولس میں مراکز
ہر سال کی طرح اس سال بھی جنرل نالج ٹسٹ ’’ نالج اولمپیاڈ ‘‘ حیدرآباد / سکندرآباد کے علاوہ مختلف مقامات پر رکھا جارہا ہے ۔ اس کیلئے مختلف اسکولی مراکز بنانے جارہے ہیں ۔ پہلی جماعت تا دسویں جماعت تک ہر کلاس کیلئے الگ الگ جنرل نالج کی کتاب ہے اور ہر شریک طالب علم کو سرٹیفیکٹ بھی دیا جاتا ہے ۔ سال حال کلاس ٹاپر کو اولمپیاڈ مڈلس دیئے جارہے ہیں جو طالب علم کیلئے نہ صرف حوصلہ افزائی کا باعث ہونگے بلکہ یادگار رہینگے ۔ رہبری کیلئے65890135 پر ربط کریں۔

TOPPOPULARRECENT