Wednesday , December 19 2018

ایرانڈیا طیارہ کا ٹائر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا

سرینگر ۔ 15 ۔ جون : ( سیاست ڈاٹ کام ) : ایر انڈیا کے طیارہ میں سوار 170 سے زائد مسافرین آج اس وقت بال بال بچ گئے جب طیارہ کا ایک ٹائیر لینڈنگ کے دوران پھٹ گیا ۔ سرکاری ذرائع نے بتایا کہ جموں سے آنے والی فلائٹ A1-821 کا ایک ٹائر آج دوپہر سرینگر انٹرنیشنل ایرپورٹ پر لینڈنگ ( اترتے وقت ) اچانک پھٹ گیا ۔ انہوں نے بتایا کہ طیارہ میں سوار 167 مسافرین اور عملہ کے ارکان محفوظ رہے ۔ انہیں کوئی گزند نہیں پہنچی ۔ تاہم رن وے کو معمولی نقصان پہنچنے سے طیارہ کے بیچ راستہ میں ہی پھنس گیا ۔ جہاں سے مسافرین کو نیچے اتار لیا گیا ۔ رن وے کی مرمت کے بعد طیاروں کی آمد و رفت بحال کردی جائے گی ۔

TOPPOPULARRECENT