Thursday , November 23 2017
Home / شہر کی خبریں / ایرانڈیا میں ایرہوسٹس کے تقررات، ٹریننگ لازمی

ایرانڈیا میں ایرہوسٹس کے تقررات، ٹریننگ لازمی

اقلیتی طلبہ کو اس سمت ترغیب کی ضرورت، سنٹر ہیروجیٹ اور ایس اے جبار کے لکچرس
حیدرآباد ۔ 5 نومبر (سیاست نیوز) ہندوستان کے دو اہم ایرلائنز ایرانڈیا اور ایرانڈیا ایکسپریس میں ایرہوسٹس اور کیابین کیرو کے جائیدادوں پر تقررات ہورہے ہیں جس کیلئے درخواستیں طلب کی گئی ہیں۔ کئی طلبہ ؍ نوجوانوں بالخصوص مسلم طبقہ ایرلائنز اور ایویشن سکٹر سے عدم واقفیت کی بناء اس شعبہ پر توجہ نہیں دیتے ہیں جبکہ ایک گلیمر سے بھری صنعت ہے جو دنیا بھر سیر کرواتے ہوئے سماج کے اعلیٰ سطح کی شخصیات کی مہمان نوازی کا ذریعہ بنتی ہیں۔ ان خیالات کا اظہار مسٹر ہیروجیٹ ایرانڈیا کیبن کیرو انچارج اور مسٹر ایس اے جبار منسٹر ہیڈ فلائی ایروایویشن اکیڈیمی نے یہاں دفتر سیاست کے محبوب حسین جگر ہال عابڈس پر ایرہوسٹس کے تقررات کے معلوماتی سمینار کو مخاطب کرتے ہوئے کیا اور بتایا کہ ایرہوسٹس کا چہرہ ہمیشہ تبسم سے بھرا ہو چلنے کا انداز بھی معنی رکھتا ہے۔ یہ ایک ذمہ داری سے بھرا پیشہ ہے۔ مسٹر ہیروجیٹ جو ایرانڈیا سے تعلق رکھتے ہیں، بتایا کہ وہ منی پور کے ہیں۔ انہیں ہندی زبان اور انگلش پر عبور ہے۔ آپ کو دنیا اور ملک کے مختلف زبانوں کے افراد سے سابقہ پڑتا ہے اس کیلئے سر ہلا کر ہاں، نہیں کہنے سے ذمہ داری پوری نہیں ہوتی اس لئے ایرہوسٹس اور کیبن کرو کے لئے طیارہ میں آمد خوش آمدید کلمات کے ساتھ ہدایات کس طرح سنانا چاہئے۔ اس کی عملی مشق کروایا۔ ایم اے حمید نے سیاست کے اشتراک سے ہونے والے اس پروگرام کی نظامت کی اور اغراض و مقاصد بتائے۔ اس موقع پر ایویشن اکیڈیمی کے محمد مکرم اور رضوانہ خان سندھیا، مونیکا، نیہا فاطمہ نے طلبہ کی مکمل رہنمائی اور خانہ پری کی۔ مسلم لڑکیوں نے ایرہوسٹس بالخصوص سعودی عربیہ اور مسلم ممالک حجاج کرام کی خدمات کیلئے دینے کا پیشکش کیا۔ سوالات کے جوابات دیئے۔ مزید معلومات 9703509330 ، 9908924442

TOPPOPULARRECENT