Monday , December 18 2017
Home / ہندوستان / ایرانڈیا پائلٹ کا مخصوص خاتون معاون پائلٹ کیلئے اصرار

ایرانڈیا پائلٹ کا مخصوص خاتون معاون پائلٹ کیلئے اصرار

نئی دہلی ۔ 7 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا نے آج ایک واقعہ کی تحقیقات کا حکم دیا ہے جس میں پائلٹ نے مبینہ طور پر ، مخصوص خاتون معاون پائلٹ کے بغیر چنائی سے پرواز کی اڑان بھرنے سے انکار کردیا۔ ایرانڈیا کے صدرنشین و منیجنگ ڈائرکٹر اشونی لوہانی نے آج ایک بیان میں کہاکہ کمپنی ایسے واقعات کو کبھی برداشت نہیں کرے گی۔ چنائی ایرپورٹ پر کل تقریباً 110 مسافرین کو چنائی سے براہ تھرواننتھاپورم مالے جانے کیلئے تقریباً دو گھنٹے انتظار کرنا پڑا۔ مسافرین طیارہ میں سوار ہوچکے تھے اس کے بعد پائلٹ نے سفر میں مخصوص خاتون پائلٹ کیلئے اصرار کیا۔ لوہانی نے کہا کہ ہم نے اس واقعہ کا سختی سے نوٹ لیا اور تحقیقات کا حکم دیا گیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ ایرلائنس کو ایسی ڈسپلن شکنی کے واقعات سے پہلے ہی کافی نقصانات ہوئے اور ہم اسے مزید برداشت نہیں کریں گے۔

TOPPOPULARRECENT