Sunday , November 19 2017
Home / ہندوستان / ایرانڈیا کے طیاروں کو دھماکے سے اڑادینے کی دھمکی

ایرانڈیا کے طیاروں کو دھماکے سے اڑادینے کی دھمکی

نئی دہلی ۔ /24 مارچ (سیاست ڈاٹ کام) ایرانڈیا کے طیاروں کے حفاظتی انتظامات میں آج شدت پیدا کردی گئی ۔ جبکہ ایرلائینز کے ممبئی دفتر کو بم دھماکوں سے ایرانڈیا کے طیاروں کو اڑادینے کی دھمکی پر مبنی ٹیلیفون کال وصول ہوئی ۔ گزشتہ دو دن سے اسی قسم کے ٹیلیفون کالس جیٹ ایرویز اور انڈیگو کو بھی وصول ہوچکے ہیں ۔ چینائی میں سرکاری ذرائع کے بموجب نامعلوم شخص نے ٹیلیفون پر دھمکی دی کہ چینائی سے پرواز کرنے والے ایرانڈیا کے طیاروں کو دھماکہ سے اڑادیا جائے گا ۔ اس اطلاع پر دہلی کے اندرا گاندھی انٹرنیشنل ایرپورٹ پر بھی مسافرین میں دہشت پھیل گئی ۔ کل سے ملک کے مختلف ایرپورٹس پر سخت حفاظتی انتظامات جاری ہیں ۔ کیونکہ سات دہشت گردوں کے سرحد پار کرکے ہولی پر ملک میں حملوں کے ارادے سے داخل ہونے کی اطلاع مل چکی ہے ۔

TOPPOPULARRECENT