Wednesday , November 22 2017
Home / ہندوستان / ایرانڈیا کے فرینکفرٹ ۔ دہلی طیارہ میں تکنیکی خرابی، تہران میں لینڈنگ

ایرانڈیا کے فرینکفرٹ ۔ دہلی طیارہ میں تکنیکی خرابی، تہران میں لینڈنگ

نئی دہلی ۔ 9 اگست (سیاست ڈاٹ کام) فرینکفرٹ سے نئی دہلی پرواز کرنے والے ایرانڈیا کے ایک طیارہ کو کاک پٹ اصل ونڈو میں ایک شگاف پڑجانے کی وجہ آج صبح درمیانی راستہ میں تہران میں ہنگامی لینڈنگ کیلئے مجبور ہونا پڑا۔ اس ایرلائن ادارہ کے ترجمان دھننجئے کمار نے کہا کہ AI120 فرینکفرٹ ۔ دہلی طیارہ کو صبح 6 بجکر 20 منٹ پر احتیاطی اقدام کے طور پر تہران میں اتار لیا گیا۔ اس طیارہ میں 249 مسافر سوار تھے۔ ایرانڈیا کے ایک عہدیدار نے اپنا نام پوشیدہ رکھنے کی شرط پر کہا کہ ’’پائلیٹ کے روبرو اصل ونڈو پر شگاف پڑ گیا تھا۔ یہ غالباً اندرون حرارت پیدا کرنے والے نظام کارکردگی میں خرابی کے سبب ہوا ہے‘‘۔

TOPPOPULARRECENT