Wednesday , December 19 2018

ایرانی افواج کی مشق کا آغاز

تہران ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی افواج سے آبنائے ہرمز جو خلیج فارس کا باب الداخلہ ہے، کے قریب اپنی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل احمد رضا پورڈسٹان، جو فوج کی زمینی کمک کے سربراہ ہیں، نے چینل کو بتایا کہ فوجی مشق کا سب سے اہم مقصد ایرانی فوج میں موجود نوجوان سپاہیوں کو جنگ کی مہارت سکھاتے ہوئے پرا

تہران ۔ 25 ڈسمبر (سیاست ڈاٹ کام) ایرانی افواج سے آبنائے ہرمز جو خلیج فارس کا باب الداخلہ ہے، کے قریب اپنی فوجی مشقوں کا آغاز کیا ہے۔ سرکاری ٹی وی کی رپورٹ کے مطابق جنرل احمد رضا پورڈسٹان، جو فوج کی زمینی کمک کے سربراہ ہیں، نے چینل کو بتایا کہ فوجی مشق کا سب سے اہم مقصد ایرانی فوج میں موجود نوجوان سپاہیوں کو جنگ کی مہارت سکھاتے ہوئے پرانی نسل کی مہارت کو نئی نسل میں منتقل کرتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق ایک ہفتہ طویل چلنے والی مشق بحرہند کے شمالی حصوں کے 5,27,000 مربع کیلو میٹر پر محیط ہوگی، جس میں بحیرہ عمان اور راہداری کا شمالی حصہ بھی شامل ہے، جہاں سے دنیا میں مجموعی تیل کی مقدار کا پانچواں حصہ گزرتا ہے۔ ابتدائی ایام میں زمینی افواج کی مشق کا سلسلہ آج اور کل جاری رہے گا جبکہ ایرانی فضائیہ اور بحریہ کی مشقیں جاریہ ہفتہ کے اواخر میں انجام دی جائیں گی۔ گذشتہ ہفتہ ایران نے ایک بیان جاری کرتے ہوئے کہا تھا کہ طاقتور یولیوشنری گارڈ کے یونٹس بھی مشق میں حصہ لیں گے اور نئے ہتھیاروں کی آزمائش بھی کی جائے گی۔

TOPPOPULARRECENT