Monday , June 18 2018
Home / پاکستان / ایرانی بارڈر گارڈس نے پاکستانی فوجی کو ہلاک کردیا

ایرانی بارڈر گارڈس نے پاکستانی فوجی کو ہلاک کردیا

اسلام آباد۔18اکٹوبر سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان کے جنوب مغربی صوبہ میں واقع سرحد پر تعینات ایرانی گارڈس نے فائرنگ کے ذریعہ ایک پاکستانی فوجی کو ہلاک کردیا جبکہ تین فوجیوں کو زخمی بھی کردیا،ایک سکیورٹی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔یاد رہے کہ ایرانی فوجیوں نے مانڈ نامی علاقہ میں فائرنگ کی جو دراصل ایسا سرحدی علاقہ ہے جو سستان۔ بلوچستان سرحد

اسلام آباد۔18اکٹوبر سیاست ڈاٹ کام) بلوچستان کے جنوب مغربی صوبہ میں واقع سرحد پر تعینات ایرانی گارڈس نے فائرنگ کے ذریعہ ایک پاکستانی فوجی کو ہلاک کردیا جبکہ تین فوجیوں کو زخمی بھی کردیا،ایک سکیورٹی عہدیدار نے یہ بات بتائی ۔یاد رہے کہ ایرانی فوجیوں نے مانڈ نامی علاقہ میں فائرنگ کی جو دراصل ایسا سرحدی علاقہ ہے جو سستان۔ بلوچستان سرحد سے قریب ہے ۔ دریں اثناء نیم فوجی فرنیئر کارپس کے عہدیدار نے بتایا کہ فائرنگ کا سلسلہ کئی گھنٹوں تک جاری رہا جس کے نتیجہ میں ایک ایف سی صوبیدار ہلاک اور دیگر تین زخمی ہوگئے ۔ ایرانی فائرنگ میں ایف سی کی گاڑی بھی تباہ ہوگئی ۔ دریں اثناء ایران نے ادعا کیا کہ اس کی فوج نے پاک ۔ ایران سرحد پر کئی باغیوں کو جھڑپوں کے دوران ہلاک کیا جن میں صوبائی سرحد کے دو گارڈس کی ہلاکت شامل ہے ۔

TOPPOPULARRECENT