Tuesday , December 12 2017
Home / دنیا / ایرانی جیٹ لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار دو پائلٹ ہلاک

ایرانی جیٹ لڑاکا طیارہ حادثہ کا شکار دو پائلٹ ہلاک

تہران ۔ 12 جنوری (سیاست ڈاٹ کام) ایران کے سرکاری ٹی وی نے آج کہا کہ ایران کا پینٹم لڑاکا جیٹ طیارہ پاکستان کی سرحد کے قریب حادثہ کا شکار ہوگیا جس میں دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے۔ اطلاع کے بموجب طیارہ کا یہ حادثہ آج صبح کونارک فضائیہ کے جنگی ہوائی اڈہ کے مغرب میں تقریباً 45 میل کے فاصلہ پر پیش آیا۔ اطلاع کے بموجب حادثہ کی وجہ ہنوز نامعلوم ہے۔ تحقیقات جاری ہیں۔ دونوں پائلٹ تربیتی پرواز پر تھے ایرانی فضائیہ نے یہ طیارہ امریکہ سے خریدا تھا۔ 1979 کے اسلامی انقلاب سے پہلے ایران کی شاہی حکومت نے ایک طیارہ خریدا تھا۔ ایران اور روس نے مشترکہ طور پر کئی جنگی لڑاکا طیارہ اس کے بعد تیار کئے ہیں اور انہیں استعمال بھی کیا جارہا ہے۔ حالیہ برسوں میں ایران میں کئی جنگی طیاروں کو حادثہ پیش آچکے ہیں۔ تازہ ترین حادثہ جولائی 2014ء میں پیش آیا تھا جس میں F-4 لڑاکا جیٹ طیارہ ملک کے جنوبی علاقہ میں حادثہ کا شکار ہوگیا تھا اور اس کے دونوں پائلٹ ہلاک ہوگئے تھے۔

TOPPOPULARRECENT