Friday , September 21 2018
Home / دنیا / ایرانی سفیر کو امریکی ویزا نہ دینے پر تہران اقوام متحدہ سے رجوع

ایرانی سفیر کو امریکی ویزا نہ دینے پر تہران اقوام متحدہ سے رجوع

نیویارک ، 15 اپریل (سیاست ڈاٹ کام) اقوام متحدہ کیلئے نئے ایرانی سفیر حامد ابو طالبی کو امریکہ کا ویزا نہ دیے جانے کے معاملے پر پیر کو تہران حکومت نے اقوام متحدہ کی متعلقہ کمیٹی کے اجلاس میںدرخواست پیش کردی ہے۔ اقوام متحدہ میں ویزا، سلامتی اور نقل مکانی جیسے معاملات کی نگراں19رکنی کمیٹی کی سربراہی کرنے والے قبرص کے سفیر نکولس ایمیلیو نے بتایا کہ ایران نے صرف اپنا موقف درج کرانے کیلئے اجلاس منعقد کرنے کی درخواست کی ہے اور تاحال اپنی درخواست میں کوئی اقدام تجویز نہیں کیا ہے۔ ایمیلیو کے مطابق امکان ہے کہ یہ کمیٹی آئندہ ہفتے ملاقات کریگی۔ قبل ازیں گزشتہ جمعہ کوواشنگٹن حکام کی جانب سے یہ کہہ دیا گیا تھا کہ ابو طالبی کو امریکہ کا ویزا نہیں دیا جائے گا۔ ابو طالبی 1979ء سے 1981ء تک تہران میں امریکی سفارت خانے میں 52امریکیوں کو 444 ایام تک یرغمال بنانے کی کارروائی میں ملوث تھے۔

TOPPOPULARRECENT